امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے صفائی ستھرائی کو ادارہ جاتی شکل دینے اور حکومت میں زیر التوا معاملات کو کم سے کم کرنے کے وژن سے ترغیب حاصل کرتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ کی رہ نمائی میں وزارت داخلہ خصوصی مہم 4.0 میں سرگرمی سے حصہ لینے کے لیے پوری طرح عزم بستہ ہے


وزارت میں منعقد کی جانے والی خصوصی مہم زیر التواء ریفرنسز، پارلیمنٹ کی یقین دہانیوں، بین الوزارتی مشاورت، عوامی شکایات / اپیلوں اور بہتر ریکارڈ مینجمنٹ کے ساتھ ساتھ پائیدار اور ماحول دوست کام کی جگہوں پر مرکوز ہے

خصوصی مہم 3.0  میں وزارت داخلہ نے نومبر 2023 سے اگست 2024 تک ماہانہ بنیاد پر زیر التوا معاملات کو کم کرنے کے لیے خصوصی مہم چلائی

وزارت میں 352 ایم پی ریفرنس، 10 پارلیمانی یقین دہانیاں، 3 کابینہ تجاویز، 70 ریاستی حکومت کے ریفرینس اور 29 پی ایم او ریفرنس نمٹائے گئے

وزارت نے 40,894 عوامی شکایات اور 3173 عوامی شکایات کی اپیلوں کو نمٹا یا ہے

سی اے پی ایف کے دفاتر میں 1,04,483 مربع فٹ جگہ خالی کرائی گئی ہے

Posted On: 18 SEP 2024 5:06PM by PIB Delhi

صفائی ستھرائی کو ادارہ جاتی شکل دینے اور حکومت میں زیر التوا معاملات کو کم سے کم کرنے کے لیے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے وژن سے ترغیب حاصل کرتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ کی رہ نمائی میں وزارت داخلہ خصوصی مہم 4.0 میں فعال طور پر حصہ لینے کے لیے پوری طرح عزم بستہ ہے۔ خصوصی مہم 4.0 کے دو مرحلے ہوں گے- تیاری کا مرحلہ (15-30 ستمبر، 2024) اور عمل درآمد کا مرحلہ (2-31 اکتوبر، 2024)۔ یہ مہم انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمہ (ڈی اے آر پی جی) کے ذریعے چلائی جا رہی ہے۔ وزارت میں منعقد خصوصی مہم پائیدار اور ماحول دوست کام کی جگہوں کے ساتھ ساتھ ممبران پارلیمنٹ کے زیر التواء ریفرنسز، ریاستی حکومتوں کے ریفرینس، پارلیمنٹ کی یقین دہانیوں، بین وزارتی مشاورت، عوامی شکایات / اپیلوں اور بہتر ریکارڈ مینجمنٹ پر مرکوز ہے۔

وزارت میں اعلیٰ ترین سطح پر خصوصی مہم 4.0 کی نگرانی کی جارہی ہے۔ سینٹرل آرمڈ پولیس فورسز (سی اے پی ایف) اور سینٹرل پولیس آرگنائزیشنز (سی پی اوز) کو خصوصی مہم 4.0 کی اہمیت پر زور دیا گیا ہے اور نشان دہی کردہ پیرامیٹرز کے مطابق بہترین نتائج کے لیے مربوط انداز میں کام کرنے کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔

خصوصی مہم 3.0 کے  دوران وزارت داخلہ نے نومبر 2023 سے اگست 2024 تک ماہانہ بنیاد پر زیر التوا معاملات کو کم کرنے کے لیے مہم چلائی۔ مذکورہ مدت کے دوران 352 ایم پی ریفرنس، 10 پارلیمانی یقین دہانیاں، 3 کابینہ تجاویز، 70 ریاستی حکومت کے ریفرینس اور 29 پی ایم او ریفرنسز نمٹائے گئے۔ اس کے علاوہ نومبر 2023 سے اگست 2024 کے دوران موصول ہونے والی کل 40,894 عوامی شکایات اور 3173 عوامی شکایات کی اپیلوں کو وزارت نے نمٹا یا۔

وزارت کے ذریعے مختلف مقامات پر کل 4613 صفائی ستھرائی مہم چلائی گئی ہے جس میں عوامی انٹرفیس والے فیلڈ / بیرونی دفاتر پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔ سی اے پی ایف کے دفاتر میں کل 1,04,483 مربع فٹ جگہ خالی کی گئی ہے۔

ایک انٹرا منسٹری پورٹل تیار کیا گیا ہے جس میں وزارت کے اندر تمام ڈویژن خصوصی مہم سے متعلق اعداد و شمار اپ لوڈ کرتے ہیں۔ یہ تمام ڈویژنوں کے ساتھ موثر طریقے سے رابطہ کرنے کے لیے ایم ایچ اے کے بہترین طریقوں میں سے ایک رہا ہے، جس سے بغیر کسی تاخیر کے صحیح اعداد و شمار حاصل کرنے میں سہولت ملتی ہے۔

***

(ش ح – ع ا)

U. No. 83



(Release ID: 2056233) Visitor Counter : 22