صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
صدر جمہوریہ 18 سے 20 ستمبر تک راجستھان، مدھیہ پردیش اور جھارکھنڈ کا دورہ کریں گی
Posted On:
17 SEP 2024 8:50PM by PIB Delhi
بھارت کی صدر جمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو 18 سے 20 ستمبر 2024 تک راجستھان، مدھیہ پردیش اور جھارکھنڈ کا دورہ کریں گی۔
18 ستمبر کو صدر جمہوریہ راجستھان میں مالویہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (ایم این آئی ٹی) جے پور کے 18ویں تقسیم اسناد کی تقریب میں شرکت کریں گی۔
19 ستمبر کو صدر جمہوریہ صفائی مترا سمیلن سے خطاب کریں گی اور مدھیہ پردیش کے اجین میں اندور-اجین چھ لین والے سڑک پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گی۔ اسی دن وہ اندور میں دیوی اہلیہ یونیورسٹی کے 14ویں تقسیم اسناد کی تقریب میں شرکت کریں گی۔
20 ستمبر کو صدر جمہوریہ جھارکھنڈ کے رانچی میں ثانوی زرعی قومی ادارے، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سیکنڈری ایگریکلچر رانچی (آئی سی اے آر) کی صد سالہ تقریب سے خطاب کریں گی۔
*************
ش ح ۔ ش ب ۔ ع ر
U. No. 42
(Release ID: 2055885)
Visitor Counter : 49