محنت اور روزگار کی وزارت
حکومت ہند نے پلیٹ فارم کےفروغ کاروں کو ای- شرم پورٹل پر خود کو اور اپنے پلیٹ فارم کارکنوں کو رجسٹر کرنے کی اپیل کی
معلومات اور گائیڈ رجسٹریشن فراہم کرنے کے لیے ٹول فری ہیلپ لائن نمبر (14434) قائم کی گئی ہے
مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ18ستمبر 2024 کو فروغ کاروں سے ملاقات کریں گے
Posted On:
17 SEP 2024 10:32AM by PIB Delhi
محنت اور روزگار کی وزارت نے پلیٹ فارم کے فروغ کاروں کو ای-شرم پورٹل پر اپنے کارکنوں کو رجسٹر کرنے کے لیے مدعو کرکے تحریک دینے اور پلیٹ فارم کے کارکنوں کو سماجی تحفظ کے فوائد کو بڑھانے کے لیے ایک اور بڑا قدم اٹھایا ہے۔ یہ رجسٹریشن سماجی بہبود کی اسکیموں تک کارکنوں کی رسائی کو یقینی بنانے کے لیے بہت اہم ہے، جبکہ فروغ کاروں سے فائدہ اٹھانے والوں کی درست رجسٹری تیار کرنے میں مدد ملے گی۔
اس عمل کی رہنمائی کے لیے، وزارت نے ایک معیاری آپریٹنگ پروسیجر (ایس او پی ) کے ساتھ ایک ایڈوائزری جاری کی ہے جس میں مجموعی ذمہ داریوں کا خاکہ پیش کیا گیا ہے، بشمول کارکنوں کو رجسٹر کرنا اور ان کے ڈیٹا کو اپ ڈیٹ کرنا۔ رجسٹریشن کے بعد، پلیٹ فارم کے کارکنوں کو ایک یونیورسل اکاؤنٹ نمبر (یو اے این ) ملے گا، جو انہیں اہم سماجی تحفظ کے فوائد تک رسائی کی اجازت دے گا۔
مرکزی حکومت، چند فروغ کاروں کے ساتھ کام کر رہی ہے، اے پی آئی انضمام کے لیے کامیابی کے ساتھ جانچ مکمل کر چکی ہے اور رجسٹریشن کے عمل کو آگے بڑھا رہی ہے۔ اس مشترکہ کوشش کا مقصد وزارت اور پلیٹ فارم فروغ کاروں کے درمیان جاری تعاون کے ساتھ متحرک کارکنوں کی مکمل کوریج کو یقینی بنانا ہے۔
رہنما خطوط کے ذریعے، فروغ کاروں سے یہ بھی درخواست کی گئی ہے کہ وہ کارکنوں کی تفصیلات بشمول کام کی مصروفیات اور ادائیگیوں کو باقاعدگی سے اپ ڈیٹ کریں۔ درست ریکارڈ برقرار رکھنے کے لیے کسی بھی کارکن کے باہر نکلنے کی اطلاع فوری طور پر دی جانی چاہیے۔
ورکرز اور فروغ کاروں کی آن بورڈنگ میں مدد کے لیے، معلومات فراہم کرنے، رجسٹریشن کی رہنمائی، اور اس عمل کے دوران پیش آنے والے کسی تکنیکی مسائل کو حل کرنے کے لیے ایک ٹول فری ہیلپ لائن نمبر (14434) قائم کی گئی ہے۔
وزارت نے 18سمبر 2024 کو فروغ کاروں کے ساتھ ایک میٹنگ بھی طے کی ہے جس کی صدارت ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ اور روزگار کے مرکزی وزیر کریں گے تاکہ اس اہم اقدام میں ان کی حوصلہ افزائی کی جا سکے۔
************
ش ح۔ف خ۔ ع ر
(U: 10993)
(Release ID: 2055525)
Visitor Counter : 54