وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیراعظم نے وشوکرما جینتی پر لوگوں کو مبارکباد دی

Posted On: 17 SEP 2024 9:07AM by PIB Delhi

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے وشوکرما جینتی کے موقع پر لوگوں کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے ہنرمند اور محنتی دست کاروں اور تعمیر و تخلیق سے جڑے لوگوں کے تئیں خلوص کا اظہار بھی کیا۔ جناب مودی نے یہ اعتماد ظاہر کیا کہ ایک ترقی یافتہ اور خودکفیل بھارت کے حصول میں ان لوگوں کی خدمات بے مثال ہیں۔

ایکس پر ایک پوسٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ ‘‘ سبھی ہم وطنوں کو  بھگوان وشوکرما جینتی کی بہت بہت مبارکباد! اس موقع پر تعمیر و تخلیق سے جڑے اپنے سبھی ہنرمند اور محنتی ساتھیوں کو میرا خصوصی سلام۔ مجھے یقین ہے کہ ترقی یافتہ اور خودکفیل بھارت کے مقصد کے حصول میں آپ کی بے مثال خدمات رہنے والی ہیں۔’’

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ک ح ۔ت ع۔

U-10988

                          


(Release ID: 2055514) Visitor Counter : 43