جل شکتی وزارت
صدر جمہوریہ 17 ستمبر 2024 کو بھارت منڈپم، نئی دہلی میں 8ویں انڈیا واٹر ویک (آئی ڈبلیو ڈبلیو) کا افتتاح کریں گی
اس تقریب کا موضوع ہے ‘پانی کی بچت اور بندوبست کے لیے شمولیاتی شراکت اور تعاون’
بین الاقوامی واش کانفرنس، پانی، صفائی ستھرائی اور حفظان صحت (ڈبلیو اے ایس ایچ) پر علم کے تبادلے اور کراس لرننگ کے لیے ایک عالمی پلیٹ فارم پیش کرتی ہے، جس کا انعقاد بھی آئی ڈبلیو ڈبلیو- 2024 کے دوران کیا جائے گا
Posted On:
16 SEP 2024 4:05PM by PIB Delhi
جل شکتی کے مرکزی وزیر جناب سی آر پاٹل اور ریاستی وزیر جناب راج بھوشن چودھری کی موجودگی میں صدرجمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو 17 ستمبر 2024 کو نئی دہلی میں 8ویں انڈیا واٹر ویک 2024 کا افتتاح کریں گی۔ بین الاقوامی تقریب کا اہتمام جل شکتی کی وزارت نے 17 سے 20 ستمبر 2024 تک بھارت منڈپم، نئی دہلی میں کیا ہے۔
اس تقریب میں مختلف ممالک کے آبی وسائل کے شعبے کے ماہرین کے ساتھ ساتھ مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے وزراء اور سینئر افسران کے سمیت ممتاز مندوبین کے علاوہ مختلف تعلیمی اداروں کے ماہرین تعلیم، غیر سرکاری تنظیموں کے نمائندے اور شہری شامل ہوں گے۔
کرٹین رائزر پریس کانفرنس کے دوران میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے، سکریٹری (جل شکتی)، محترمہ دیباشری مکھرجی نے مطلع کیا کہ 8ویں انڈیا واٹر ویک، 2024 کا موضوع ہے ‘پانی کی بچت اور بندوبست کے لیےشمولیاتی شراکت داری اور تعاون’۔ ہمارا موضوع ایک بنیادی سچائی کی نشاندہی کرتا ہے - پانی کی پائیدار بچت کے حصول کے لیے تمام شعبوں اور سطحوں پر تعاون کی ضرورت ہے۔
سکریٹری نے مزید بتایا کہ انڈیا واٹر ویک کو ہندوستان کی حکومت کی جل شکتی کی وزارت نے ایک نئے نظریہ کے طور پر تصور کیا تھا، جس کا مقصد باقاعدہ اور منظم بحث شروع کرنا تھا، اور سیمینار، نمائش اور دیگر متوازی سیشنوں کے ذریعے نامور شراکت داروں کے ساتھ بات چیت کرنا تھا۔ عوامی بیداری پیدا کرنا، دستیاب پانی کے تحفظ، فروغ اور زیادہ سے زیادہ استعمال کے لیے کلیدی حکمت عملیوں کو نافذ کرنے کے لیے تعاون حاصل کرنا تھا۔
8 ویں انڈیا واٹر ویک 2024، مذکورہ سیشنز کے علاوہ ایک ثقافتی پروگرام اور مطالعاتی دورہ بھی شامل ہے، جو نیٹ ورکنگ، علم کے تبادلے اور اختراعات کی نمائش کے لیے کافی مواقع فراہم کرے گا۔ اس تقریب کا مقصد روایتی حل سے ہٹ کر سوچنا اور ایسے اختراعی طریقوں کو تلاش کرنا ہے جو 21ویں صدی میں پانی کے انتظام کی پیچیدگیوں کو حل کر سکیں۔
تقریب کی مندرجہ ذیل اہم جھلکیاں ہوں گی:
- افتتاحی اجلاس اور وزارتی اجلاس ، جہاں حکومتی رہنما پانی کے شعبے پر اپنے وژن اور نقطہ نظر کا اشتراک کریں گے۔
- گلوبل واٹر لیڈرز اجلاس، جہاں آبی شعبے کے عالمی ماہرین پانی کے شعبے کے لیے اپنے بصیرت افروز اور فکر انگیز خیالات کا اشتراک کریں گے۔
- واٹر لیڈرز فورم تمام اہم موضوعاتی شعبوں کا احاطہ کرتا ہے جہاں سرکاری، نجی اور غیر سرکاری شعبے سے ماہرین تیار کیے جاتے ہیں۔
- کنٹری فورم ڈنمارک، اسرائیل، آسٹریلیا، سنگاپور، وغیرہ کے ساتھ ساتھ۔
- پریکٹیشنرز فورم جہاں سرکاری، نجی اور غیر سرکاری ماہرین پانی کے شعبے کے پروگراموں اور بہترین طریقوں کو اجاگر کرنے والے اقدامات کے نفاذ کے تجربات کا اشتراک کریں گے۔
- واٹر کنونشن جہاں مختلف موضوعات پر مقالے پیش کیے جائیں گے۔
- اسٹارٹ اپ فورم جہاں اسٹارٹ اپس کو پانی کے شعبے میں اپنے آئیڈیاز پیش کرنے کا موقع ملے گا۔
- نمائش 4,800 مربع میٹر پر پھیلی ہوئی ہے - جس میں آسٹریلیا، بنگلہ دیش، کینیڈا، کولمبیا، برطانیہ ، امریکہ، بہت سے افریقی ممالک وغیرہ جیسے ممالک کے ہائی ٹیک سلوشنز اور ٹیکنالوجیز کی نمائش کی گئی ہے۔
- اختتامی سیشن آئی ڈبلیو ڈبلیو کی اہم بصیرت اور نتائج پر غور کرے گا۔
- متوازی تقریبات اور کانفرنس سیشنز میں دنیا بھر سے 5000سے زیادہ مندوبین کی میزبانی کرے گا۔
اس کے علاوہ، آئی ڈبلیو ڈبلیو- 2024 کے دوران D/o آف ڈرنکنگ واٹر اینڈ سینی ٹیشن (ڈی ڈی ڈبلیو ایس)، جل شکتی کی وزارت ، بین الاقوامی واش کانفرنس کا انعقاد کرے گی۔ یہ تقریب پانی، صفائی اور حفظان صحت (ڈبلیو اے ایس ایچ) پر علم کے تبادلے اور کراس لرننگ کے لیے ایک عالمی پلیٹ فارم پیش کرے گی۔
شراکت دار منتظمین
آئی ڈبلیو ڈبلیو - 2024 کا اہتمام نوڈل وزارتوں/محکموں یعنی پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کا محکمہ، ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت، بجلی کی وزارت، زراعت اور کسانوں کی بہبود کی وزارت، زمینی سائنس کی وزارت، ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت، دیہی ترقی کی وزارت، ریاستی حکومت کے متعلقہ محکمے، متعلقہ ماہر تنظیمیں، کلیدی بین الاقوامی ادارے، نجی اور عوامی کاروباری گروپ وغیرہ کے ساتھ مل کر کیا جا رہا ہے۔
آئی ڈبلیو ڈبلیو - 2024 نے آبپاشی اور نکاسی کے بین الاقوامی کمیشن (آئی سی آئی ڈی)، ورلڈ بینک، ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی)، انڈیا واٹر فاؤنڈیشن (آئی ڈبلی ایف)، ورلڈ واٹر کونسل (ڈبلیو ڈبلیو سی) ،انٹرنیشنل واٹر مینجمنٹ انسٹی ٹیوٹ (آئی ڈبلیو ایم آئی )، ایسوچیم ، انڈین چیمبر آف کامرس (آئی سی سی) وغیرہ جیسے پانی کے شعبے میں سرگرم کچھ اہم تنظیموں کو مدعو کیا ہے ۔ یہ تنظیمیں علمی شراکت داروں کے طور پر موجودہ موضوعات پر توجہ مرکوز کرنے اور ان پر غور و فکر کرنے کے لیے بے پناہ مہارت لائیں گی۔
Minute-to-Minute programme of IWW-2024
************
ش ح۔ا م ۔ م ص ۔
(U: 10971)
(Release ID: 2055400)
Visitor Counter : 67