صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

اونم کے موقع پر صدر جمہوریہ کی جانب سے مبارکباد

Posted On: 14 SEP 2024 6:38PM by PIB Delhi

صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے اونم کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے:-

’’اونم کے پرمسرت موقع پر، میں تمام شہریوں، خصوصاً بھارت اور بیرون ملک مقیم کیرالہ کے بھائیوں اور بہنوں کو اپنی گرمجوشانہ مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتی ہوں۔

خوشی اور جوش کا یہ تیوہار فصلوں کی کٹائی کے موقع پر منایا جاتا ہے۔ یہ کیرالہ کے بھرپور ثقافتی ورثے اور روایات کو منانے کا موقع بھی ہے۔ اس موقع پر ہم کاشتکاروں کا بھی تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں، جو ہماری قوم کا پیٹ بھرنے کے لیے انتھک محنت کرتے ہیں۔ خوشحالی کا یہ تیوہار ہمیں سماجی ہم آہنگی کو فروغ دینے کی ترغیب بھی دیتا ہے۔

خدا کرے کہ ملک کے امن اور اتحاد کو مسلسل مضبوطی حاصل ہوتی رہے اور ہم بھارت کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کے لیے مل جل کر کام کریں۔‘‘

صدر جمہوریہ کا پیغام ملاحظہ کرنے کے لیے برائے مہربانی یہاں کلک کریں-

 

**********

 

(ش ح –ا ب ن)

U.No:10949



(Release ID: 2055029) Visitor Counter : 22