قانون اور انصاف کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

وزارت قانون و انصاف


سوچھتا ہی سیوا 2024

Posted On: 13 SEP 2024 2:13PM by PIB Delhi

سوچھ بھارت مشن کی شروعات کے 10 سال مکمل ہونے پر انصاف کا محکمہ 17 ستمبر 2024 سے 2 اکتوبر 2024 کے درمیان سوچھتا ہی سیوا مہم 2024 (ایس ایچ ایس2024) کا آغاز کرے گا۔اس(ایس ایچ ایس2024) کا موضوع ہے‘سوبھاؤ سوچھتا،سنسکار سوچھتا’۔اس کا مقصد اجتماعی عمل کو بڑھاوادینا اوربھارت بھر میں صفائی ستھرائی کی کوششوں میں شہریوں کی شرکت کو ممکن بنانا ہے۔تین اہم ستونوں پر کھڑی اس مہم میں معاشرے کی اجتماعی کوششوں پر زوردیاگیا ہے۔

  • کلینلینیس ٹارگیٹ یونٹس (سی ٹی یو)- شرم دان سرگرمیاں : مخصوص اکائیوں کی مقررہ وقت میں کایا پلٹ اور مجموعی صفائی ستھرائی۔
  • سوچھتا میں جن بھاگیداری-عوامی شمولیت، بیداری اور وکالت:عوام کو مختلف شمولیاتی سرگرمیوں کے ذریعے صفائی ستھرائی کوششوں میں شامل کرنا ۔
  • صفائی متر سرکشا شِوِر : احتیاطی طبی جانچ کرنا اور صفائی کارکنوں کو سماجی بیمہ تحفظ فراہم کرنا ۔

ایچ ایس ایچ 2024 کے تحت محکمہ کے سبھی افسران /عملے کو سکریٹری(انصاف ) کی زیرقیادت 17 ستمبر 2024 کو صبح 11 بجے ‘سوچھتا عہد’ دلایا جائے گا۔ مہم کے دوران محکمے کے افسران اور عملہ‘شرم دان’ کریں گے۔ جس میں جیسلمیر ہاؤس کمپلیکس عمارت کی مکمل صفائی شامل ہوگی۔ اس دوران ڈرینیج نظام کی صفائی، سبھی پودوں کے گملے لگا کر جگہ کو خصوبصورتی بخشنا، سیڑھیوں کی مکمل صفائی ، بجلی کے جھولتے تاروں کو ٹھیک کرنا، صوفہ سیٹ کی صفائی، کام کرنے کی جگہوں کی صفائی اور ریکارڈ کو صحیح ترتیب سے رکھنا جیسے کام شامل ہیں۔قانون اور انصاف کے عزت مآب وزیر (آئی/سی) میں سپریم کورٹ کے عزت مآب بھارت کے چیف جسٹس اور دیگر ہائی کورٹس کے عزت مآب چیف جسٹس صاحبان سے اس مہم میں سرگرمی سے شامل ہونے کی درخواست کی ہے۔ ایس ایچ ایس 2024 مہم کا اختتام 2024-10-2کو سوچھ بھارت دیوس کے موقع پر شرم دان سے ہوگا۔سوچھ بھارت دیوس کا مقصد مہاتما گاندھی کے ورثے کی تعظیم کرنا اور صفائی ستھرائی کو طرز زندگی بنانا ہے۔

**********

 

ش ح۔ض ر ۔ م  ذ

U No: 10876


(Release ID: 2054504) Visitor Counter : 61