وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
azadi ka amrit mahotsav

سکریٹری محترمہ الکا اپادھیائے نے مشرقی ریاستوں کے مویشیوں اور ڈیری پروری کے محکموں کے افسران کے ساتھ کئی کلیدی اسکیموں کی موقع پر معائنہ اور مالی پیش رفت پر جائزہ میٹنگ کی۔


اس کے فوائد کو زیادہ سے زیادہ سود مند بنانے اور کاروبار کو فروغ دینے کے لیے مستفید ہونے والوں کے درمیان ریلائنڈ اینیمل ہسبنڈری انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ فنڈ اسکیم کو فعال طور پر فروغ دیں: محترمہ۔ الکاپادھیائے

Posted On: 13 SEP 2024 12:03PM by PIB Delhi

حکومت ہند کےمویشی اور ڈیری پروری (اے ایچ ڈی) کی سکریٹری محترمہ الکا اپادھیائے نے بھونیشور، اڑیسہ میں ایک علاقائی جائزہ میٹنگ کی صدارت کی۔ میٹنگ میں مشرقی ریاستوں، خاص طور پر چھتیس گڑھ، جھارکھنڈ، اڑیسہ، مغربی بنگال اور میگھالیہ کے محکمہ مویشی اور ڈیری پرورری کے محکموں کے ایڈیشنل چیف سکریٹریز، پرنسپل سکریٹریز، سکریٹریز، ڈائریکٹرز، اور اسکیم نافذ کرنے والے افسران کو مختلف ادارہ جاتی پروگراموں اور اسکیموں کی پیش رفت پر تبادلۂ خیال کرنے کے لیے جمع ہوئے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001XJ4C.jpg

 اس موقع پر حکومت ہند کے ایڈیشنل سکریٹری محترمہ ورشا جوشی، جوائنٹ سکریٹری محترمہ سریتا چوہان، مشیر (شماریات) شری جگت ہزاریکا اور محکمہ مویشی اور ڈیری پروری ودیگر سینئر افسران نے بھی میٹنگ میں شرکت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0028GTS.jpg

محترمہ الکا اپادھیائے نے کئی کلیدی اسکیموں کی موقع پر معائنہ کے ساتھ مالی پیش رفت کا جائزہ لیا، جن میں راشٹریہ گوکل مشن (آر جی ایم)، نیشنل لائیواسٹاک مشن (این ایل ایم)کے تحت انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ، نیشنل اینیمل ڈیزیز کنٹرول پروگرام (این اے ڈی سی پی) اور نیشنل پروگرام فار ڈیری ڈیولپمنٹ شامل ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003NMDX.jpg

محترمہ الکا اپادھیائے نے عہدیداروں پر زور دیا کہ وہ ریاستوں میں چارے کی کمی اور آب و ہوا کے تغیرات کو مدنظر رکھتے ہوئے پیداواری مویشیوں کی تعداد کو بڑھانے اور چارے کی رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے مقامی حکمت عملیوں کی نشاندہی کریں۔ انہوں نے دودھ جمع کرنے، ٹھنڈا کرنے، پروسیسنگ اور جانچ کے لیےاین پی ڈی ڈی اسکیم کے تحت بنائے گئے بنیادی ڈھانچے کے زیادہ سے زیادہ استعمال کی ضرورت پر زور دیا۔ منظم ڈیری سیکٹر کی کوریج کو بڑھانا، دیسی دودھ کی مصنوعات کو فروغ دینا، ویلیو ایڈیشن کو بڑھانا اور مارکیٹنگ کے ایکشن پلان تیار کرنا خطے میں ڈیری سپلائی چین کو مضبوط کرنے کے لیے اسٹریٹجک نقطۂ نظر کے طور پر اجاگر کیا گیا۔

میٹنگ نے نیشنل لائیواسٹاک مشن کے انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ پروگراموں کے تحت افزائش کے فارموں کے قیام میں ریاستوں کی کوششوں کو بھی تسلیم کیا۔ محترمہ اپادھیائے نے ریاستوں کو ان اسکیموں کے تحت دستیاب مواقع اور مالی امداد کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرنے کی ترغیب دی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00406JN.jpg

انہوں نے ریاستوں پر مزید زور دیا کہ وہ ریئلائنڈ اینیمل ہسبنڈری انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ فنڈ (اے ایچ آئی ڈی ایف) اسکیم کو فائدہ اٹھانے والوں کے درمیان فعال طور پر فروغ دیں تاکہ اس کے فوائد کو زیادہ سے زیادہ حاصل کیا جا سکے اور انٹرپرینیورشپ کو فروغ دیا جا سکے۔ میٹنگ کے دوران ریاستوں نے اپنے نئے اقدامات اور بہترین طریقہ کار کو پیش کیا۔

میٹنگ کا اختتام کرتے ہوئے محترمہ الکا اپادھیائے نے 21ویں مویشیوں کی مردم شماری کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کی اجتماعی ذمہ داری پر زور دیا۔ انہوں نے 21ویں مویشی شماری کے اہم کردار پر روشنی ڈالی جو مویشی پروری کے شعبے کے لیے مستقبل کی پالیسیوں اور پروگراموں کی تشکیل میں ادا کرے گی اور اس کے کامیاب نفاذ کو حاصل کرنے کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانے پر زور دیا۔

حکومت ہند کی فلیگ شپ این اے ڈی سی پی اسکیم، جو کہ فوٹ اینڈ ماؤتھ ڈیزیز (ایف ایم ڈی) اور بروسیلوسس جیسی بڑی بیماریوں کے خلاف ٹیکہ کاری پر توجہ مرکوز کرتی ہے،کا جائزہ لیا گیا، جس میں مویشیوں، بھینسوں، بھیڑوں اور بکریوں کے لیے ششماہی  ٹیکہ کاری کی حیثیت پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اس کے علاوہ دیگر موضوعات میں ریاستوں کو جانوروں کی بیماریوں پر قابو پانے کے لیے معاونت (اے ایس سی اے ڈی)، موبائل ویٹرنری یونٹس(ایم وی یوز) کا نفاذاور ‘‘پشوکلیان سمیتیاں’’ کی تشکیل کے اجزاء شامل تھے۔

*************

(ش ح ۔ م ح  ۔وا (

U.No : 10873


(Release ID: 2054485) Visitor Counter : 46