اقلیتی امور کی وزارتت

عالمی قیادت کو فروغ دینے میں بدھ ازم کے کردار سےمتعلق کانفرنس کا ممبئی میں کل ہوگا انعقاد


مستقبل کی عالمی قیادت کی رہنمائی کے لیے بدھ کے مادھیما مارگ سےمتعلق کانفرنس میں جناب کرن رجیجیو شرکت کریں گے

Posted On: 13 SEP 2024 10:24AM by PIB Delhi

بھارت سرکار کے اقلیتی امور کی وزارت اوربین الاقوامی بدھسٹ کنفڈریشن مشترکہ طورپر 14 ستمبر 2024 کو ممبئی کے ورلی میں واقع نہرو سائنس سینٹر میں مستقبل کی عالمی قیادت کی رہنمائی کے لیے بدھ کے مادھیما مارگے سے متعلق  ایک روزہ کانفرنس کا انعقاد کررہی ہے۔اس تقریب میں اقلیتی امور کے مرکزی وزیر جناب کرن رجیجیو مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں گے۔

اس تقریب کا مقصد فلاسفی،تعلیمی ،ثقافتی اور قومی گوناگونیت کے  ‘دھما’ کے ماننے والوں کو بین الاقوامی اقدار سے روشناس کرانا ہے تاکہ وہ اپنے اندر کے انفرادی اور موجودہ عالمی چیلنجوں، دونوں سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرسکیں اور دنیا کے مستقبل کے لیے ایک پائیدار ماڈل  پیش کرسکیں۔ اس کانفرنس میں بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر کے ورثے کو بھی اعزاز بخشا جائے گا، جن کا جدید بدھ ازم میں گراں قدر تعاون رہا ہے۔

اس کانفرنس میں تین اجلاس ہوں گے۔جو اس طرح ہیں:۔دورجدیدمیں بدھ ‘دھما’ کا کردار اور افادیت، منطقی تکنیکوں کی اہمیت، اور نئےدور کی قیادت اور بدھ ‘دھما’ کا نفاذ۔ان اجلاس میں بدھ کی تعلیمات اور ‘دھما’ کے نظریات کی روشنی میں  عالمی بھائی چارے ، پائیداریت اور مجموعی ذاتی بہتری کے مقصد کے حصول کے لیے عملی حل تلاش کرنے پر غوروخوض کیا جائے گا۔

********

ش ح۔ض ر ۔ م  ذ

U No: 10868



(Release ID: 2054415) Visitor Counter : 23