وزارت خزانہ
اقتصادی امور کے محکمہ نے مرکزی بجٹ25-2024 کے اعلان کے مطابق غیرملکی زرمبادلہ(کمپاونڈنگ پروسیڈنگز) قوانین، 2024 کو نوٹیفائی کیا ہے
یہ قوانین،غیرملکی زرمبادلہ (کمپاؤنڈنگ پروسیڈنگز) قوانین، 2000 کی جگہ لیں گے
نئی ترمیمات، ‘سرمایہ کاری میں آسانی’ اور ‘کاروبار کرنے میں آسانی’ سے متعلق گنجائشوں کو آسان اور جدید بنائیں گی
Posted On:
12 SEP 2024 4:23PM by PIB Delhi
خزانہ اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیرمحترمہ نرملا سیتا رمن کے مرکزی بجٹ25-2024میں غیرملکی سرمایہ کاری قوانین کو آسان بنانے کے اعلان کے مطابق وزارت خزانہ کے اقتصادی امور کے محکمہ (ڈی ای اے)نےغیرملکی زرمبادلہ کے انتظام سے متعلق قانون (ایف ای ایم اے)1999کی دفعہ 46 اور دفعہ 15 کے تحت دیئے گئے اختیارات کااستعمال کرتے ہوئےغیرملکی زرمبادلہ(کمپاونڈنگ پروسیڈنگز) قوانین، 2024 کوآج نوٹیفائی کیا ہے۔ترمیم شدہ قوانین موجودہ غیرملکی زرمبادلہ(کمپاونڈنگ پروسیڈنگز) قوانین کی جگہ لیں گے، جو 2000 میں جاری کیے گئے تھے۔
موجودہ قوانین اور ضابطوں کوکاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے کی وسیع تر پہل اور حقیقی شکل دینےکی خاطر کمپاؤنڈنگ طریقہ کار پر بھارت کے ریزرو بینک کی مشاورت کے ساتھ جامع نظرثانی کی گئی۔
اس دوران کمپاؤنڈنگ درخواستوں پر عمل درآمدکرنے کی گنجائشوں میں تیزی لانے، درخواستوں کی فیس اور کمپاؤنڈنگ رقومات کے لئے ڈجیٹل ادائیگی متبادل متعارف کرانے اور طریقہ کار کونقائص سے پاک کرتے ہوئےآسان اور حقیقی شکل دینے کی گنجائشوں پر توجہ مرکوز کی گئی۔
یہ ترمیمات سرمایہ کاروں کے لیے ‘سرمایہ کاری میں آسانی’ اور کاروباریوں کے لیے ‘کاروبار کرنے میں آسانی’ پیدا کرنے کے حکومت کے عزم کی عکاسی کرتی ہیں۔
*******
ش ح۔ ض ر ۔ف ر
(U: 10835)
(Release ID: 2054209)
Visitor Counter : 38