وزارت دفاع
ہندوستانی فوج کا دستہ ہندوستان - عمان کی مشترکہ فوجی مشق النجاح -5کے لیے روانہ
Posted On:
12 SEP 2024 10:39AM by PIB Delhi
ہندوستانی فوج کا دستہ آج ہندوستان-عمان مشترکہ فوجی مشق النجاح کے 5ویں ایڈیشن کے لئے روانہ ہوا۔ یہ مشق 13 سے 26 ستمبر 2024 تک عمان کے شہر صلالہ میں ربکوٹ ٹریننگ ایریا میں منعقد کی جائے گی۔ 2015 سے ہندوستان اور عمان کے درمیان باری باری، النجاح مشق کا انعقادہر دو سال پر کیا جا رہا ہے۔ اسی مشق کا آخری ایڈیشن راجستھان کے مہاجن میں کیا گیا تھا۔
60 اہلکاروں پر مشتمل ہندوستانی فوج کے دستے کی نمائندگی میکانائزڈ انفنٹری رجمنٹ کی ایک بٹالین کے ساتھ دوسرے ہتھیاروں اور خدمات کے اہلکاروں کے ساتھ کی جا رہی ہے۔ عمان کی رائل آرمی بھی 60 اہلکاروں پر مشتمل ہے جس کی نمائندگی فرنٹیئر فورس کے دستے کریں گے۔
مشترکہ مشق کا مقصد اقوام متحدہ کے چارٹر کے ساتویں باب کے تحت انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے دونوں فریقوں کی مشترکہ فوجی صلاحیت کو بڑھانا ہے۔ مشق صحرائی ماحول میں کارروائیوں پر توجہ مرکوز کرے گی۔
مشق کے دوران جو ٹیکٹیکل مشقیں کی جائیں گی ان میں مشترکہ منصوبہ بندی، کورڈن اور سرچ آپریشن، بلٹ اپ ایریا میں لڑائی، موبائل وہیکل چیک پوسٹ کا قیام، کاؤنٹر ڈرون اور روم انٹروینشن اور دیگر مشقیں شامل ہیں۔ مشترکہ فیلڈ ٹریننگ مشقیں جو حقیقی دنیا کے انسداد دہشت گردی کے مشنوں کی تقلید کرتی ہیں،اس کی بھی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔
النجاح -5 کی مشق دونوں فریقین کو مشترکہ کارروائیوں کے لیے حکمت عملی، تکنیک اور طریقہ کار میں بہترین طریقوں کا تبادلہ کرنے کی اجازت دے گی۔ یہ دونوں فوجوں کے درمیان باہمی تعاون، خیر سگالی اور دوستی کو فروغ دے گا۔ مزید برآں، مشترکہ مشق دفاعی تعاون کو مضبوط کرے گی اور دونوں دوست ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دے گی۔
****
ش ح ۔ م ش ۔م ش
U. No.10823
(Release ID: 2054072)
Visitor Counter : 66