نیتی آیوگ
'مستقبل کے وبائی امراض کی تیاری- ایک فریم ورک فار ایکشن' کے عنوان پر ماہرین گروپ کی رپورٹ جاری
Posted On:
11 SEP 2024 4:56PM by PIB Delhi
نیتی آیوگ نے ‘مستقبل کے وبائی امراض کے لئے تیاری اور ہنگامی اقدام — ایک فریم ورک فار ایکشن’ عنوان سے آج ایک ماہرین گروپ کی رپورٹ جاری کی۔ رپورٹ میں ماہرین کے گروپ نے ملک کو مستقبل میں صحت عامہ کی کسی بھی ہنگامی صورتحال یا وبائی امراض سے نمٹنے کے لیے ایک بلیو پرنٹ فراہم کیا ہے اور اس کے پاس فوری اقدام کا نظام موجود ہے۔
کوووڈ -19 کی وبا بلاشبہ آخری وبائی مرض نہیں ہے۔ غیر متوقع طور پر، سیارے کی ماحولیات میں تبدیلی ، آب و ہوا اورجمادات و نباتات پر اسکے اثرات کو دیکھتے ہوئے، انسانی صحت کے لئے نئے ممکنہ، بڑے پیمانے پر متعدی خطرات موجود ہیں۔ ڈبلیو ایچ او نے دنیا کو خبردار کیا ہے کہ مستقبل میں صحت عامہ کو لاحق خطرات میں سے 75 فیصد زونوٹک یعنی جانوروں سے انسانوں میں پھیلنے والی بیماری کے خطرات ہیں (جو ابھرتے ہوئے، دوبارہ ابھرنے والے اور بیماری پیدا کرنے والے جراثیم کی وجہ سے ہوسکتے ہیں)۔
اس کے پیش نظر مستقبل میں صحت عامہ کے کسی بھی بحران سے زیادہ موثر طور پر نمٹنے کے لئے ، نیتی آیوگ نے مستقبل میں وبائی امراض کی تیاری اور فوری امداداور ایک فریم ورک تیار کرنے کے لیے ایک ماہر ین کاگروپ تشکیل دیا تھا۔ گروپ کا کام اس بات کی جانچ کرنا تھا کہ کس طرح کوووڈ -19 سے قومی اور عالمی سطح پر نمٹا گیا، کامیابی کی کہانیوں اور درپیش چیلنجوں دونوں سے نتیجہ اخذ کرنا اور ان خامیوں کا جائزہ لینا جن کو دور کرنے کی ضرورت ہے۔
سارس – سی او وی 2 کے جواب میں، بھارت نے ان سے نمٹنے کے لئے نئے طریقے سے کوششیں کیں اور اپنے تحقیق اور ترقی کے فریم ورک کو مضبوط کیا۔ ان میں صنعت اور محققین کی مالی اعانت، مشترکہ وسائل کا قیام، ڈیٹا، نمونے، ضابطے کے اشتراک کے لیے پالیسی اور رہنما خطوط؛ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اور عالمی تعاون جیسے امور شامل ہیں۔ ہندوستان نے وبائی امراض سے نمٹنے اور ٹیکہ کاری کے لیے ڈیجیٹل ٹولز میں بھی سرمایہ کاری کی، جس سے 1.4 بلین سے زیادہ آبادی کے ڈیٹا کو منظم کرنے میں مدد ملی۔
کوووڈ-19سے سبق لیتے ہوئے، ماہرین نے محسوس کیا کہ وباء پھیلنے کے پہلے 100 دنوں میں اقدام کرنا اس سے موثر طور پر نمٹنے کے لیے بہت ضروری ہے۔ حکمت عملی اور موثر تدابیر کے ساتھ تیار رہنا بہت ضروری ہے جو اس مدت کے اندر دستیاب ہو سکتے ہیں۔ یہ رپورٹ کسی بھی وبا یا وبائی مرض کے لیے 100 دن کے طریقہ کارکے لیے ایک ایکشن پلان فراہم کرتی ہے۔ اس میں تیاری اور عمل درآمدکے لیے تفصیلی روڈ میپ کا خاکہ پیش کیا گیا ہے، جو ان اقدامات کی نشاندہی کرتا ہے کہ کس طرح ایک اچھی طرح سے تیار کردہ فریم ورک کے ذریعےوبا کا پتا لگانے، ٹیسٹ کرنے ، علاج کرنے اور بندوبست کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ یہ ایک ایسا ڈھانچہ تجویز کرتا ہے جو تمام موجودہ اجزاء کو مربوط اور مضبوط کرتا ہے اور 100 دن کے رسپانس مشن کے اہداف کو پورا کرنے کے لیے مطلوبہ اجزاء تیار کرتا ہے۔
وبائی امراض کی تیاری اور ایمرجنسی رسپانس فریم ورک (پی پی ای آر) کی سفارشات چار اجزا پر مشتمل ہے:
۱۔گورننس، قانون سازی، فائنانس اور مینجمنٹ
۲۔ ڈیٹا مینجمنٹ، نگرانی اور ابتدائی آگاہی ، پیشن گوئی اور ماڈلنگ
۳۔ تحقیق اور اختراع، مینوفیکچرنگ، انفراسٹرکچر، صلاحیت کی تعمیر/ہنرمندی
۴۔ شراکت داری، مختلف طبقوں کی شمولیت، بشمول خطرات سے آگاہی، پرائیویٹ سیکٹر پارٹنرشپ، اور بین الاقوامی تعاون
مستقبل میں وبائی امراض کی تیاری اور ہنگامی امدادکے لیے کارروائی کے لیے مجوزہ فریم ورک کی تیاری میں 60 سے زائد ماہرین اور شراکت داروں کے ساتھ مشاورت، اب تک کی کارکردگی کا تجزیہ، قومی اور عالمی کامیابی کی کہانیوں کا جائزہ لینا اور بڑی خامیوں کی نشاندہی کرنا جن پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ اسٹیک ہولڈرز کی میٹنگیں اہم تھیں اور رپورٹ کی تیاری کے لیے قیمتی بصیرتیں فراہم کیں ۔ مشاورت میں صحت عامہ، طبی ادویات، وبائی امراض، مائیکرو بایولوجی، صنعت ، تعلیم کے شعبوں کے قومی اور بین الاقوامی ماہرین اور مرکز اور ریاستی سطح کے سینئر سرکاری افسران شامل تھے۔ یہ ماہرین مقامی، قومی اور بین الاقوامی سطح پر کووڈ۔19سے نمٹنے میں فرنٹ لائن پر تھے اور انہوں نے کووڈ سے نمٹنے کی پالیسی، منصوبہ بندی اور نفاذ میں اہم کردار ادا کیا۔
رپورٹ میں ماہر ین کے گروپ نے ملک کو مستقبل میں صحت عامہ کی کسی بھی ہنگامی صورتحال یا وبائی بیماری سے نمٹنے کے لیے تیار کرنے کے لیے ایک بلیو پرنٹ فراہم کیا ہے اور اس کے پاس تیز رفتار ردعمل کا نظام ہے۔ کووڈ۔19 وبائی امراض کے دوران حاصل ہوئے تجربات اور درپیش چیلنجوں کا جائزہ لینے سے لے کر مستقبل میں صحت عامہ کی ہنگامی صورتحال کے نظم و نسق اور انتظام کے لیے سفارشات اور روڈ میپ تک، یہ رپورٹ ملک کی وبائی امراض کی تیاری اور روک تھام کی کوششوں کے لیے ایک نقطہ آغاز ہے۔
رپورٹ کو درج ذیل لنک پر آن لائن دیکھا جا سکتا ہے۔
https://www.niti.gov.in/sites/default/files/2024-09/Report-of-the-Exper-Group--Future-Pandemic-preparedness-and-emergency-response_0.pdf
************
ش ح-ع و۔ ا ک
U.No:10783
(Release ID: 2053901)
Visitor Counter : 57