صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

صدرجمہوریہ  ہند نے راشٹرپتی بھون میں 15 ایوارڈ حاصل کرنے والوں کو نیشنل فلورنس نائٹنگیل ایوارڈز 2024 سے سرفراز کیا

Posted On: 11 SEP 2024 2:53PM by PIB Delhi

صدرجمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے آج راشٹرپتی بھون میں منعقدہ ایک تقریب میں نرسنگ  سے متعلقہ پیشہ ور افراد کو سال 2024 کے لیے نیشنل فلورنس نائٹنگیل ایوارڈ پیش کیا۔ مجموعی طور پر 15 نرسوں کو ڈیوٹی اور کمیونٹی خدمات کیلئے ان کی شاندار وابستگی کے اعتراف میں ایوارڈ سے نوازا گیا۔

صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر جناب جگت پرکاش نڈا، صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزیر مملکت محترمہ انوپریا پٹیل اور دیگر معززین بھی موجود تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001GU78.jpg

ایوارڈ حاصل کرنے والوں کو مبارکباد دیتے ہوئے جناب جے پی نڈا نے کہا کہ یہ اعزاز انہیں عوامی خدمت میں حائل رکاوٹوں  کومسلسل عبور کرنے کا حوصلہ  دے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ”نرسیں، صحت کی دیکھ بھال کے شعبے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں۔’’

نیشنل فلورنس نائٹنگیل ایوارڈ کا آغاز حکومت ہند کی وزارت صحت اور خاندانی بہبودنے 1973 میں نرسوں  اور نرسنگ  سے متعلقہ پیشہ ور افراد کی طرف سے معاشرےکیلئے  کی گئی شاندار خدمات کے اعتراف کے طور پر کیا گیا تھا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002LDN4.jpg

رجسٹرڈ آکسیلیری نرسز اور مڈوائف، رجسٹرڈ نرسز اور مڈوائف اور رجسٹرڈ لیڈی وزیٹر کے زمرے میں مجموعی طور پر 15 ایوارڈدیئے گئے ہیں۔ یہ ایوارڈ مرکز، ریاست/مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور رضاکارانہ تنظیموں میں ملازمت کرنے والے نمایاں نرسنگ اہلکاروں کو دیا گیا ہے۔ نرس جو اسپتال یا کمیونٹی سیٹنگز، تعلیمی یا انتظامی سیٹنگ میں اپنی باقاعدہ ملازمت میں ہیں، اس  قومی ایوارڈ کے لیے اہل ہیں۔ یہ  ایوارڈ ، میرٹ کی بنیاد پر ایک سرٹیفکیٹ، ایک لاکھ روپے نقد انعام اور ایک میڈل پر مشتمل ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003X3XU.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004AO3K.jpg

جن نرسوں کو ایوارڈ سے سرفراز کیاگیا ان کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

نمبر شمار

زمرہ

ریاست

نام

1

اے این ایم

انڈمان اور نکوبار جزائر

محترمہ شیلا مونڈل

2

اے این ایم

اروناچل پردیش

محترمہ آئیکن لولن

3

اے این ایم

پڈوچیری

محترمہ ود جیہ کومری وی

4

اے این ایم

سکم

محترمہ جنوکا پانڈے

5

اے این ایم

مغربی بنگال

محترمہ انندیتا پرمانک

6

ایل ایچ وی

منی پور

محترمہ برہمچاری میم اموسانہ دیوی

7

نرس

دہلی

میجر جنرل اگناٹیئس ڈیلوس فلورا

8

نرس

دہلی

محترمہ پریم روز سوری

9

نرس

جموں و کشمیر

ڈاکٹر تبسم ارشاد ہنڈو

10

نرس

کرناٹک

ڈاکٹر ناگ راجیا

11

نرس

لکشدیپ

محترمہ شمشاد بیگم اے

12

نرس

مہاراشٹر

محترمہ آشا وومن راؤ باوانے

13

نرس

میزورم

محترمہ ایچ منکیمی

14

نرس

اڈیشہ

محترمہ سنجنتا سیٹھی

15

نرس

راجستھان

جناب  رادھے لال شرما

نرسیں حفظان صحت  کے نظام میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں۔ وزیر اعظم کی قیادت میں حکومت ہند نے نرسنگ اور مڈوائفری کی تعلیم کو مضبوط بنانے کے لیے کئی اقدامات کئے ہیں۔ میڈیکل کالجوں کے ساتھ مل کر نرسنگ کے 157 کالجوں کا قیام اور نرسنگ کی تعلیم اور پریکٹس کو بہتر بنانے کے لیے نیشنل نرسنگ اینڈ مڈوائفری کمیشن کی تشکیل جیسے اہم اقدامات پورے ملک کے لیے صحت کی بہتر خدمات کا باعث بنیں گے۔

نیشنل فلورنس نائٹنگیل ایوارڈز کی تقسیم کی تقریب یہاں دیکھی جا سکتی ہے:

***

(ش ح۔  ک ا۔ ت ح)

U.No. 10773


(Release ID: 2053751) Visitor Counter : 61