کوئلے کی وزارت

کوئلہ کی وزارت نے کوئلےکی  پی ایس یوز کی سی ایس آر سرگرمیوں کے وسط برسی جائزہ میٹنگ کا اہتمام کیا

Posted On: 09 SEP 2024 9:09PM by PIB Delhi

کوئلہ کی وزارت نے آج اسکوپ  کمپلیکس، نئی دہلی میں کول کے پبلک سیکٹر انڈرٹیکنگ(پی ایس یوز) کی سی ایس آر سرگرمیوں کے وسط برسی جائزہ میٹنگ کا کامیابی کے ساتھ انعقاد کیا۔ میٹنگ کی صدارت ایڈیشنل سکریٹری، وزارت کوئلہ، محترمہ روپندر برارنے کی اور اس میں ڈی ڈی جی، وزارت کوئلہ، محترمہ سنتوش نےوزارت کے دیگر افسران ، کول انڈیا لمیٹڈ کے ڈائریکٹر (پرسنل)، اورکوئلے کے تمام  پی ایس یوز کے ساتھ شرکت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0014RAM.jpg

اس جائزے میں جاری سی ایس آر اقدامات کی پیشرفت کا جائزہ لینے، کمیونٹیز پر ان کے اثرات کا جائزہ لینے اور حکومت ہند کے رہنما خطوط کے ساتھ ہم آہنگ کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی۔ بات چیت کا مرکز صحت کی دیکھ بھال، تعلیم، ماحولیات، ہنر مندی کی ترقی اور ذریعہ معاش جیسے شعبوں میں سی ایس آر منصوبوں کی تکمیل پر تھا۔ وزارت نے پیمائش کے قابل نتائج کو یقینی بنانے کے لیے ان اقدامات پر تیزی سے عمل درآمد کی ضرورت پر زور دیا اور مقامی کمیونٹیز، خاص طور پر کوئلے کی کان کنی والے علاقوں میں زندگی کے مجموعی معیار کو بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے آگے بڑھنے کی ضرورت پر زور دیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002X80S.jpg

میٹنگ کا ایک اہم حصہ 17 ستمبر 2024 کو آنے والے مریضوں کی حفاظت کے عالمی دن کے لیے ذہن سازی کی غرض سے  وقف کیا گیا تھا۔ کوئلے کے  پی ایس یوز نے اس عالمی اقدام میں اپنا حصہ ڈالنے کے جدید طریقوں پر تبادلہ خیال کیا، جس کا مقصد بیداری پیدا کرنا اور کمیونٹی آؤٹ ریچ پروگراموں، ہیلتھ کیمپوں  اور مقامی صحت کی تنظیموں کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے مریضوں کی حفاظت کے معیار کو بہتر بنانا تھا۔

میٹنگ میں ملٹی اسکل ڈیولپمنٹ انسٹی ٹیوٹ کے قیام پر پیشرفت کا بھی جائزہ لیا گیا جس کا مقصد مقامی کمیونٹیز کی ہنر مندیوں کو بڑھانا ہے اور اس طرح روزگار کے بہتر مواقع فراہم کرنا ہے۔ وزارت نے کوئلے کے کان کنی والے علاقوں میں نوجوانوں اور خواتین کو بااختیار بنانے میں ان اداروں کی اہمیت پر زور دیا۔

ایک اور اہم بات ڈی پی ای پورٹل پر سی ایس آر مانیٹرنگ فارمیٹ کو اپ ڈیٹ کرنے پر تبادلہ خیال تھا۔ رپورٹنگ کو آسان بنانے کے لیے ایک معیاری ٹیمپلیٹ تیار کیا جائے گا۔

اجتماعی ترقی، صحت، پائیداری، اور روزگار پیدا کرنے پر خصوصی توجہ کے ساتھ، کول پی ایس یوز کی سی ایس آر سرگرمیاں معاشرے پر مثبت اثرات مرتب کرنے کو یقینی بنانے کے عزم کی توثیق کے ساتھ اختتام پذیر ہوئیں۔ وزارت نے اس بات کو یقینی بنانے کے لیے باقاعدہ نگرانی اور تشخیص کی ضرورت پر بھی زور دیا کہ تمام منصوبے پٹری پر رہیں اور مطلوبہ نتائج فراہم کریں۔

 

********

ش ح۔  ف ا۔ع ن

 (U: 10720)



(Release ID: 2053343) Visitor Counter : 12