وزارت دفاع
اے ایس ڈبلیو ایس ڈبلیو سی(سی ایس ایل ) پروجیکٹ کے ، چوتھے اور پانچویں ‘مالپے اور ملکی’جہاز کا بیک وقت آغاز
Posted On:
10 SEP 2024 9:45AM by PIB Delhi
مالپے اور ملکی، آٹھ آبدوز شکن سب میرین وارفیئر شیلو واٹر کرافٹ پروجیکٹ کے چوتھے اور پانچویں بحری جہازوں کا، جو میسرز کوچین شپ یارڈ لمیٹڈ کے ذریعے ہندوستانی بحریہ کے لیے بنائے جا رہے ہیں، 09 ستمبر 24 کو سی ایس ایل، کوچی میں آغاز کیا گیا ۔ بحری روایات کو برقرار رکھتے ہوئے، دونوں جہازوں کو متحرمہ جیا سرینواس نے جنوبی بحری کمان کے فلیگ آفیسر کمانڈنگ ان چیف، وائس ایڈ مرل وی سرینواس کی موجودگی میں ان کاآغاز کیا۔
ماہے کلاس اے ایس ڈبلیو شیلو واٹر کرافٹس کا نام ہندوستان کے ساحل کے ساتھ اسٹریٹجک اہمیت کی حامل کی بندرگاہوں کے نام پر رکھا گیا ہے، اور یہ ماضی کی اپنی سابقہ نام کی شاندار وراثت کو آگے بڑھانے کی کوشش کریں گے ۔
آٹھ اے ایس ڈبلیو ایس ڈبلیو سی جہازوں کی تعمیر کا معاہدہ وزارت دفاع اور سی ایس ایل کے درمیان 30 اپریل 2019 کو ہوا تھا۔
بحری جہازوں کی ماہے کلاس مقامی طور پر تیار کردہ، جدید ترین زیر آب سینسرز سے لیس ہوگی، اوراس میں ساحلی پانی میں آبدوز شکن بحری جہازوں کی کارروائیاں انجام دینے اورکم شدت والے بحری جہازوں کی کارروائیوں کے ساتھ ساتھ بارودی سرنگیں بچھانے کی کارروائیوں کا تصور پیش کیا گیا ہے۔ اے ایس ڈبلیو ایس ڈبلیو سی جہاز 1800 بحری میل تک کی صلاحیت کے ساتھ 25 بحری میل کی زیادہ سے زیادہ رفتار حاصل کر سکتے ہیں۔
ان بحری جہازوں کا بیک وقت آغاز ’آتم نر بھر بھارت’ کی سمت دیسی جہاز تیار کرنے میں ہندوستان کی پیشرفت کو نمایاں کرتا ہے۔ اے ایس ڈبلیو ایس ڈبلیو سی جہازوں میں 80فیصد سے زیادہ دیسی سازو سامان کا استعمال کیا جائے گا، اس طرح یہ یقینی بنایا جائے گا کہ بڑے پیمانے پر دفاعی پیداوار ہندوستانی مینوفیکچرنگ یونٹوں کے ذریعہ انجام دی جائیں ، جس سے ملک کے اندر روزگار پیدا ہوگا اور صلاحیت میں بھی اضافہ ہوگا۔
**********
ش ح۔ش م۔ رض
U:10717
(Release ID: 2053340)
Visitor Counter : 52