صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

علیحدہ مریض میں مغربی افریقی کلیڈ 2 کے ایم پاکس وائرس کی موجودگی کی تصدیق


کلیڈ 2، موجودہ صحت عامہ کی ایمرجنسی کا حصہ نہیں ہے

مریض مستحکم ہے اور عوام کو کوئی فوری خطرہ نہیں ہے

Posted On: 09 SEP 2024 6:13PM by PIB Delhi

پہلے مشتبہ تسلیم کیے گئے ایم پاکس (منکی پاکس) کے مریض کی سفر سے متعلق انفیکشن کے طور پر تصدیق کی گئی ہے۔ لیبارٹری ٹیسٹنگ سے تصدیق ہوئی ہے کہ مریض کو مغربی افریقی کلیڈ 2 ایم پاکس وائرس ہے۔ یہ معاملہ ایک الگ معاملہ ہے جو جولائی 2022 کے بعد سے ہندوستان میں رپورٹ ہونے والے 30 پہلے معاملوں کی طرح ہی ہے اور یہ ایم پاکس کلیڈ 1 کے بارے میں موجودہ صحت عامہ کی ایمرجنسی (ڈبلیو ایچ او کے ذریعہ رپورٹ کردہ) کا حصہ نہیں ہے۔

نوجوان نے حال ہی میں ایم پاکس سے متاثرہ ملک کا سفر کیا تھا۔ اسے فی الحال ایک نامزد کیئر آئسولیشن سہولت میں رکھا گیا ہے۔ مریض کی حالت مستحکم ہے اور اسے کوئی سنگین بیماری یا شریک بیماری نہیں ہے۔

یہ معاملہ پہلے کے خطرے کی تشخیص سے مطابقت رکھتا ہے اور مریض کا علاج طے شدہ پروٹوکول کے مطابق کیا جا رہا ہے۔ صورت حال پر قابو پانے کے لیے صحت عامہ کے اقدامات بشمول کانٹیکٹ ٹریسنگ اور نگرانی کو نافذ کیا گیا ہے۔ اس وقت لوگوں کے لیے کسی خطرے کے کوئی آثار نظر نہیں آتے۔

  ****

ش ح۔ ف ش ع- م ر

U: 10708



(Release ID: 2053254) Visitor Counter : 10