صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
ابوظہبی کے ولی عہد نے صدر سے ملاقات کی
Posted On:
09 SEP 2024 6:04PM by PIB Delhi
ابوظہبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زید النہیان نے آج (9 ستمبر 2024) کو راشٹرپتی بھون میں صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو سے ملاقات کی۔

صدر جمہوریہ ہند نے کہا کہ انہیں راشٹرپتی بھون میں متحدہ عرب امارات کی قیادت کی تیسری نسل کا خیرمقدم کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے، جس نے اعلیٰ سطح کی مصروفیات کی ایک طویل روایت کو جاری رکھا ہوا ہے، جو کہ یو اے ای کے ساتھ ہندوستان کی جامع اسٹریٹیجک شراکت داری کے مطابق ہے۔
صدرجمہوریہ ہند نے مزید کہا کہ ہمارے تاریخی، لیکن مستقبل پر مرکوز دوطرفہ تعلقات، گزشتہ ایک دہائی کے دوران دونوں ممالک کی دور اندیش قیادت کے ذریعے تبدیل ہوئے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ ولی عہد کے دورے کے دوران ہم نے تعاون کے نئے شعبوں میں متعدد معاہدوں کے ذریعے اس شراکت داری کو مزید وسعت دی ہے۔
صدر جمہوریہ ہند نے کہا کہ عوام سے عوام کے تعلقات اس رشتے کی بنیاد ہیں،35 لاکھ سے زیادہ ہندوستانی شہری متحدہ عرب امارات میں مقیم ہیں۔انہوں نے ان کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے پر متحدہ عرب امارات کی قیادت کی تعریف کی، خاص طور پر کووڈ کی وباءکے مشکل وقت کے دوران خصوصی دیکھ بھال کے ذریعے۔
دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ہندوستان اور متحدہ عرب امارات کے معاشرے ہم آہنگی اور کثیر الثقافتی وراثت کے حامل ہیں اور یہ کہ مہاتما گاندھی اور عالی جناب شیخ زاید کی طرف سے دکھایا گیا امن، رواداری اور ہم آہنگی کا راستہ ہمارے قومی کردار میں گہرائی سے پیوست ہے۔
صدرجمہوریہ ہند نے اماراتی معاشرے کے تمام پہلوؤں میں خواتین کی شرکت اور شراکت کی بلند شرح پر بھی خوشی محسوس کی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے دونوں ممالک نے یہ ثابت کیا ہے کہ ‘‘خواتین کی قیادت میں ترقی’’ مجموعی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے زیادہ مؤثر نتائج دے سکتی ہے۔
*************
(ش ح ۔ م م ۔ن ع(
U.No 10701
(Release ID: 2053203)