وزارت خزانہ
چھ- ستمبر 2024 کو ٹوکیو میں دوسرا ہندوستان-جاپان مالیاتی مکالمہ منعقد ہوا
ہندوستان-جاپان مالی تعاون کو مزید فروغ دینے اور دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے بات چیت جاری رکھنے پر متفق ہیں
Posted On:
09 SEP 2024 1:50PM by PIB Delhi
، جاپان کے نائب وزیر خزانہ برائے بین الاقوامی امور جناب اتشوشی میمورا اور ہندوستان کی وزارت خزانہ کے اقتصادی امور کے محکمہ کے سکریٹری جناب اجے سیٹھ نے 6 ستمبر 2024 کو ٹوکیو میں دوسرا ہند-جاپان مالیاتی مکالمہ منعقد کیا۔
جاپانی وفد میں وزارت خزانہ اور فنانشل سروسز ایجنسی کے نمائندے شامل تھے۔ ہندوستان کی طرف سے، وزارت خزانہ، ریزرو بینک آف انڈیا، سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا، پنشن فنڈ ریگولیٹری اینڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی، انشورنس ریگولیٹری اینڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف انڈیا، اور بین الاقوامی مالیاتی خدمات مراکز اتھارٹی کے نمائندوں نے بحث میں شرکت کی ۔
شرکاء نے دونوں ممالک کی مائیکرو اقتصادی صورتحال پر اپنے خیالات کا تبادلہ کیا۔ انہوں نے تیسرے ممالک میں تعاون، دوطرفہ تعاون اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ شرکاء نے مالیاتی شعبے کے امور پر بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا، بشمول ضابطہ اور نگرانی، مالیاتی ڈیجیٹلائزیشن کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک میں دیگر پالیسی اقدامات۔ ہندوستان میں سرمایہ کاری کو مزید وسعت دینے کے لیے مختلف مالیاتی ریگولیٹری امور پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے ایک سیشن کے لیے جاپان کی مالیاتی خدمات کی صنعت کے نمائندوں نے بھی شرکاء کے ساتھ شرکت کی۔
دونوں فریقوں نے مالی تعاون کو مزید فروغ دینے اور دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا اور نئی دہلی میں مذاکرات کے اگلے دور کے انعقاد پر اتفاق کیا۔
********
ش ح۔ اک ۔م ص
(U:10692 )
(Release ID: 2053103)
Visitor Counter : 46