وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

دوسرا بین الاقوامی بودھ میڈیا کنکلیو 11 ستمبر کو دہلی میں منعقد کیا جائے گا


بصیرت افروز بات چیت اور تنازعات سے بچنا کلیدی موضوعات

کنکلیو کا مقصد پورے ایشیا میں بودھ مت کے میڈیا پروفیشنلز کا نیٹ ورک قائم کرنا ہے

Posted On: 09 SEP 2024 11:34AM by PIB Delhi

بین الاقوامی بدھسٹ کنفیڈریشن (آئی بی سی) اور وویکانند انٹرنیشنل فاؤنڈیشن(وی آئی ایف) ‘‘تنازعات سے بچنے اور پائیدار ترقی کے لیے بصیرت افروز بات چیت کے موضوع پر ’’دوسری بین الاقوامی بدھسٹ میڈیا کنکلیو منعقد کر رہے ہیں۔ ہندوستانی فٹ بال ٹیم کے سابق کپتان جناب  بائیچنگ بھوٹیا مہمان خصوصی ہوں گے۔ یہ منفرد تقریب 11 ستمبر 2024 کو وی آئی ایف ، نئی دہلی میں منعقد ہوگی۔ وی آئی ایف کے چیئرمین شری گرومورتی اس موقع پر کلیدی خطبہ کریں گے۔ تقریب میں 18 ممالک کے میڈیا نمائندے شرکت کریں گے۔

دوسرے بین الاقوامی بدھسٹ میڈیا کنکلیو کا بنیادی مقصد اس بات پر توجہ مرکوز کرنا ہوگا کہ کس طرح بودھ مت کی تعلیمات کو جدید میڈیا کے طریقوں  سے ہم آہنگ کیا جائے  تاکہ عالمی بحران  سے نمٹا جاسکے  اور میڈیا اداروں میں اعتماد کو بڑھایا جا سکے۔ کنکلیو کا مقصد اخلاقی صحافت کو فروغ دینا، ذہن سازی کو فروغ دینا، اور ایشیا بھر میں بودھ مت سے تعلق رکھنے  والے میڈیا کے پیشہ ور افراد کا نیٹ ورک قائم کرنا ہے۔

پہلے کنکلیو نے 150 کے قریب مندوبین کو اکٹھا کیا، جن میں 12 مختلف ممالک سے بودھ مت کو ماننے والے صحافی اور میڈیا شخصیات شامل رہیں  اور  اس میں میڈیا کے طریقوں میں بودھ مت کے اصولوں کو ضم کرنے کی مضبوط بنیاد رکھی گئی۔

**********

ش ح۔ش م۔ رض

U:10688

 


(Release ID: 2053062) Visitor Counter : 59