صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

مشتبہ منکی پاکس کیس کی تحقیقات جاری ہیں؛ مریض کو آئسولیشن میں رکھا گیا، تشویش کی کوئی وجہ نہیں

Posted On: 08 SEP 2024 3:48PM by PIB Delhi

 ایک نوجوان مرد مریض، جس نے حال ہی میں ایک ایسے ملک سے سفر کیا تھا جو اس وقت ایم پوکس(منکی پوکس) کا سامنا کر رہا ہے، کو ایم پاکس کے مشتبہ کیس کے طور پر شناخت کیا گیا ہے. مریض کو ایک نامزد اسپتال میں الگ تھلگ کردیا گیا ہے اور فی الحال اس کی حالت مستحکم ہے۔

منکی پاکس کی موجودگی کی تصدیق کے لیے مریض کے نمونوں کی جانچ کی جارہی ہے۔ اس معاملے کو طے شدہ پروٹوکول کے مطابق منظم کیا جا رہا ہے، اور ممکنہ ذرائع کی نشاندہی کرنے اور ملک کے اندر اثرات کا جائزہ لینے کے لیے کانٹیکٹ ٹریسنگ جاری ہے۔

اس معاملے کی پیش رفت این سی ڈی سی کے ذریعہ پہلے کیے گئے خطرے کے تخمینے سے ہم آہنگ ہے اور کسی بھی غیر ضروری تشویش کی کوئی وجہ نہیں ہے۔ ملک اس طرح کے الگ تھلگ سفر سے متعلق معاملے سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے اور کسی بھی ممکنہ خطرے کو منظم کرنے اور کم کرنے کے لیے مضبوط اقدامات موجود ہیں۔

***

(ش ح – ع ا – ع ر)

U. No. 10679



(Release ID: 2052966) Visitor Counter : 19