نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے پیرا ایتھلیٹس کی کامیابیوں کی تعریف کی۔ 2047 تک ‘وکست بھارت’ کے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے کھیلوں کی بہترین کارکردگی ضروری
مرکزی وزیر پیرس پیرا اولمپکس سے واپس لوٹےچھ تمغہ جیتنے والوں کو مبارکباد دیتے ہوئے
Posted On:
07 SEP 2024 6:06PM by PIB Delhi
نوجوانوں کے امور اور کھیل اور محنت و روزگار کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ کے ساتھ نوجوانوں کے امور اور کھیل کی مرکزی وزیر مملکت محترمہ رکشا کھڈسے نے آج نئی دہلی میں ہندوستانی پیرا شوٹنگ دستے کو ہندوستان واپسی پر مبارکباد دی۔ ٹیم نے پیرس میں کل 4 تمغے جیتے۔تمغے جیتنے والے کھلاڑیوں میں اونی لیکھرا (سونے کا تمغہ)، منیش ناروال (چاندی کا تمغہ)، روبینہ فرانسس (کانسے کا تمغہ) اور مونا اگروال (کانسےکا تمغہ) شامل ہیں۔
کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر مانڈویہ نے کھلاڑیوں، ان کے کوچز اور ان کے معاون عملے کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا، ‘‘جب آپ کھیلتے ہیں تو آپ صرف اپنے لیے ہی کامیابی حاصل نہیں کرتے بلکہ اپنے کوچز، اپنے والدین اور پوری قوم کے لیے فخر کا باعث بنتے ہیں۔’’ انہوں نے مزید کہا، ‘‘ہمارے تمام 84 پیرا ایتھلیٹس نے پیرس روانہ ہونے سے قبل عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی سے ملاقات کی۔ کچھ تمغے لے کر واپس آئے، اور دوسروں نے قیمتی تجربہ حاصل کیا۔ آئیے ہم ان تجربات کو آگے بڑھائیں اور ہمیشہ سونے کے تمغے جیتنے کے عزم کے ساتھ آگے بڑھتے رہیں۔
ڈاکٹر مانڈویہ نے کھیلوں کو قومی ترقی کی بنیاد کے طور پر ترقی دینے کے حکومت کے عزم کو دہرایا۔ ‘‘ہمیں 2047 تک آزادی کے 100 سال مکمل کرنے کے لیے ‘وکست بھارت’ کے وژن کو پورا کرنے کے لیے آنے والے مقابلوں میں پرفارم کرنا جاری رکھنا چاہیے۔ حکومت تمام کھلاڑیوں کے لیے بین الاقوامی معیار کی تربیت کو یقینی بنائے گی اور اپنے کھلاڑیوں اور کوچوں کی حمایت جاری رکھے گی۔’’
اونی لیکھرا نے آر 2 - خواتین کی 10 میٹر ایئر رائفل اسٹینڈنگ ایس ایچ 1 ایونٹ میں 249.7 پوائنٹس کا نیا پیرا اولمپک ریکارڈ (پی آر) بنا کر سونے کا تمغہ جیتا اور اپنے ٹائٹل کا دفاع بھی کیا جو انہوں نے ٹوکیو 2020 میں جیتا تھا۔ وہ پیرا اولمپکس یا اولمپکس میں دو بار سونے کا تمغہ جیتنے والی واحد ہندوستانی خاتون کھلاڑی بھی بن گئیں۔
دستے میں پیرا آرچر راکیش کمار اور پیرا ایتھلیٹ پرناو سورما بھی موجود تھے۔ راکیش نے شیتل دیوی کے ساتھ مل کر مکسڈ ٹیم کمپاؤنڈ تیر اندازی مقابلے میں کانسے کا تمغہ حاصل کیا۔ جو پیرا اولمپکس میں کمپاؤنڈ تیر اندازی میں ہندوستان کے لیے پہلا تمغہ تھا۔ 39 سالہ راکیش بھی چوتھے نمبر پر رہے اور انفرادی مقابلے میں 1 پوائنٹ سے کانسے کے تمغے سے محروم رہے۔
اس دوران پرناو نے مردوں کے کلب تھرو ایف 51 ایونٹ میں چاندی کا تمغہ جیتا اور ہم وطن دھرم بیر کے ساتھ پوڈیم کا اشتراک کیا، جنہوں نے اسی ایونٹ میں طلائی تمغہ جیتا تھا۔
ہندوستان نے 06.09.2024 کو دن کے مقابلوں کے اختتام کے بعد کل 27 تمغے (6 طلائی، 9 چاندی، 12 کانسے) حاصل کیے ہیں۔ کل، ٹوکیو 2020 کے سلور میڈلسٹ پراوین کمار نے مردوں کے ہائی جمپ – ٹی 64 ایونٹ میں 2.08میٹر کی ذاتی بہترین چھلانگ کے ساتھ گولڈ میڈل جیتا۔ اس عمل میں ایک ایریا ریکارڈ (ایشین ریکارڈ) بھی بنایا۔
اس کے علاوہ، کھیلو انڈیا کے ایتھلیٹ اور پیرا اولمپکس میں ڈیبیو کرنے والے ہوکاٹو سیما نے مردوں کے شاٹ پٹ – ایف 57 ایونٹ میں 14.65میٹر کے ذاتی بہترین تھرو کے ساتھ کانسے کا تمغہ جیتا۔ وہ پیرالمپکس کے اس ایڈیشن میں تمغہ جیتنے والے 40 سال کی عمر میں سب سے معمر ہندوستانی بھی بن گئے۔
************
ش ح۔ا م ۔ م ص ۔
(U: 10664)
(Release ID: 2052842)
Visitor Counter : 52