بھاری صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ایم ایچ آئی،  پی ایل آئی اے سی سی اسکیم کے تحت ایک بولی دہندہ کوایچ  10 جی ڈبلیو ایچ کی صلاحیت فراہم کرتا ہے


پی ایل آئی اے سی سی اسکیم کے تحت گیگا اسکیل ایڈوانسڈ کیمسٹری سیل (اے سی سی) کی مجموعی 10 گیگا واٹ صلاحیت کی مینوفیکچرنگ سہولیات قائم کرنے کی خاطر بولی دہندگان کے انتخاب کے لیے گلوبل ٹینڈر کے خلاف سات بولیاں موصول ہوئیں

پی ایل آئی اے سی سی اسکیم ہندوستان میں ٹیکنالوجی اگنوسٹک ایڈوانسڈ کیمسٹری سیلز کی تیاری کو فروغ دیتی ہے

وزیر اعظم نریندر مودی کے میک ان انڈیا اور آتم نربھر بھارت ابھیان کو بڑا فروغ حاصل ہوگا

Posted On: 04 SEP 2024 3:37PM by PIB Delhi

بھارتی حکومت کی بھاری صنعتوں کی وزارت (ایم ایچ آئی) نے اعلی درجے کی کیمسٹری سیل (اے سی سی) بیٹری اسٹوریج کے لیے پیداوار سے منسلک ترغیباتی (پی ایل آئی) اسکیم کے تحت کامیاب بولی دہندہ کے انتخاب کا اعلان کیا ہے۔ ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ کوکیو سی بی ایس میکانزم پر مبنی پیداوار سے منسلک ترغیباتی (پی ایل آئی) اسکیم کے تحت 10جی ڈبلیو ایچ اے سی سی صلاحیت سے نوازا گیا ہے۔ یہ اقدام گھریلو مینوفیکچرنگ کی صلاحیت کو بڑھانے، درآمدی انحصار کو کم کرنے اور اے سی سی بیٹری مینوفیکچرنگ میں ہندوستان کو عالمی رہنما کے طور پر پوزیشن دینے کی سمت ایک اور قدم ہے۔

بھاری صنعتوں کی وزارت (ایم ایچ آئی) نے 10 جی ڈبلیو ایچ ایڈوانسڈ کیمسٹری سیل (اے سی سی) مینوفیکچرنگ کے لیے پیداوار سے منسلک ترغیبات (پی ایل آئی) کے لیے عالمی ٹینڈر کے تحت سات بولی دہندگان سے بولی حاصل کی تھی، جس کا 24جنوری 2024 کو اعلان کیا گیا تھا۔

بولی دہندگان کی فہرست (حروف تہجی کی ترتیب میں) جنہوں نے اس ٹینڈر کے جواب میں بولی جمع کروائی تھی ان میں اے سی ایم ای کلین ٹیک سولوشن پرائیویٹ لمیٹیڈ، امارا راجا ایڈوانسڈ سیل ٹیکنالوجیز پرائیویٹ لمیٹیڈ، انوی پاور انڈسٹریز پرائیویٹ لمیٹیڈ، جے ایس ڈبلیو نیو انرجی لمیٹیڈ، لوکاس ٹی وی ایس لمیٹیڈ، ریلائنس انڈسٹریز لمیٹیڈ اور واری انرجیز لمیٹیڈ شامل ہیں۔

تمام سات (7) بولیوں کا جائزہ لیا گیا، اورآر ایف پی کے تحت ضروریات کے مطابق مالیاتی جائزے کے لیے چھ (6) کمپنیوں کو منتخب کیا گیا۔ اس کے مطابق، بھارتی حکومت کے سی پی پی پورٹل کے ذریعے آر ایف پی کے شفاف عالمی ٹینڈر کے عمل کے تحت، تکنیکی جائزے کے نتائج کے اعلان کے بعد، اہل بولی دہندگان کے لیے مالی بولیاں 2 اگست 2024 کو کھولی گئیں۔

منتخب کردہ بولی دہندگان کی حتمی جائزے کوالٹی اور لاگت پر مبنی انتخاب (کیو سی بی ایس) کے طریقہ کار کے مطابق کی گئی تھی اور بولی دہندگان  کی ان کے مشترکہ تکنیکی اور مالیاتی اسکور کی بنیاد پر درجہ بندی کی گئی تھی۔ وزارت نے 10جی ڈبلیو ایچ  پی ایل آئی اے سی سی صلاحیت کو منتخب  کردہ بولی دہندہ کو سب سے زیادہ مجموعی اسکور کے ساتھ نوازا ہے، یعنی ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ، اور بقیہ پانچ شارٹ لسٹ بولی دہندگان کو ان کی درجہ بندی کے مطابق ویٹنگ  کی فہرست میں رکھا گیا ہے، جو کہ رینک II سے شروع ہوگا۔ پروگرام کے تحت ویٹنگ کی فہرست میں شامل بولی دہندگان میں: اے سی ایم ای کلین ٹیک سلوشنز پرائیویٹ لمیٹڈ (ویٹ لسٹ 1)، امارا راجا ایڈوانسڈ سیل ٹیکنالوجیز پرائیویٹ لمیٹڈ (ویٹ لسٹ 2)، واری انرجیز لمیٹڈ (ویٹ لسٹ 3)، جے ایس ڈبلیو نیو انرجی لمیٹڈ (ویٹ لسٹ 4 )اور لوکاس ٹی وی ایس لمیٹیڈ (ویٹ لسٹ 5) شامل ہیں۔

مئی 2021 میں، کابینہ نے اے سی سی کے پچاس (50) جی ڈبلیو ایچ کی مینوفیکچرنگ صلاحیت کو حاصل کرنے کے لیے ’نیشنل پروگرام آن ایڈوانسڈ کیمسٹری سیل (اے سی سی) بیٹری اسٹوریج ‘ پر ٹیکنالوجی اگنوسٹک پی ایل آئی اسکیم کی منظوری دی تھی۔ 18,100 کروڑ روپئے اے سی سی پی ایل آئی بولی کا پہلا دور مارچ 2022 میں ختم ہوا، اور تین فائدہ اٹھانے والی فرموں کو تیس (30) جی ڈبلیو ایچ کی کل صلاحیت مختص کی گئی اور منتخب فائدہ اٹھانے والی فرموں کے ساتھ پروگرام کے معاہدے پر جولائی 2022 میں دستخط کیے گئے۔

پی ایل آئی اے سی سی اسکیم کو ہندوستان میں اعلی درجے کی کیمسٹری سیل تیار کرنے کے لیے موصول ہونے والی بولیوں کے لحاظ سے ایک بڑی کامیابی حاصل ہوئی۔ یہ زبردست ردعمل اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ صنعت نے ایک عالمی معیار کی مینوفیکچرنگ منزل کے طور پر ہندوستان کی شاندار پیشرفت پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا ہے جو کہ وزیر اعظم کے آتم نر بھر بھارت- ایک خود کفیل ہندوستان کے واضح نعرے کے ساتھ مضبوطی سے  ہم آہنگ ہے۔

-----------------------

ش ح۔ش م۔ ع ن

U NO: 10613


(Release ID: 2052442) Visitor Counter : 34