امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

نئی دہلی میں مرکزی وزیر داخلہ اور وزیر تعاون جناب امت شاہ کی موجودگی میں حکومت ہند، حکومت تریپورہ، این ایل ایف ٹی اور اے ٹی ٹی ایف کے درمیان مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے گئے


یہ معاہدہ وزیر اعظم نریندر مودی کے پرامن، خوشحال اور شورش سے پاک شمال مشرق کے وژن کی سمت ایک سنگ میل ہے

مودی حکومت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے، این ایل ایف ٹی اور اے ٹی ٹی ایف نے ریاست میں 35 سال سے جاری تنازعہ کو ختم کرکے تریپورہ کی ترقی کے تئیں اپنے عزم کا اعادہ کیا

مودی سرکار شمال مشرق کے لوگوں کی ثقافت، زبان، شناخت کو محفوظ رکھتے ہوئے پورے شمال مشرق کی ترقی کے لیے پرعزم ہے

مودی حکومت نے تمام امن معاہدوں کو پوری دلجمعی کے ساتھ نافذ کیا

پی ایم مودی نے نہ صرف سڑکوں، ریلوے اور ہوائی جہازوں کے ذریعے شمال مشرق اور دہلی کے درمیان فاصلے کم کیے بلکہ ان کے دلوں میں موجود اختلافات کو بھی ختم کیا

شمال مشرق میں مودی حکومت کے 12 معاہدوں کی وجہ سے 10 ہزار عسکریت پسند اپنے ہتھیار چھوڑ کر قومی دھارے میں شامل ہوئے

اس معاہدے کے تحت 250 کروڑ روپے کے خصوصی پیکیج کو منظوری دی گئی

این ایل ایف ٹی اور اے ٹی ٹی ایف تشدد سے باز رہنے، اپنے تمام ہتھیار اور گولہ بارود کو حوالے کرنے اور اپنی مسلح تنظیموں کو ختم کرنے پر متفق ہیں

این ایل ایف ٹی اور اے ٹی ٹی ایف کے مسلح کیڈر بھی قانون کے ذریعے قائم پرامن جمہوری عمل میں شامل ہونے اور ملک کی سالمیت کو برقرار رکھنے پر رضامند ہیں

Posted On: 04 SEP 2024 7:22PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر داخلہ اور وزیر تعاون جناب امت شاہ کی موجودگی میں حکومت ہند، حکومت تریپورہ اور نیشنل لبریشن فرنٹ آف تریپورہ (این ایل ایف ٹی) اور آل تریپورہ ٹائیگر فورس (اے ٹی ٹی ایف) کے درمیان آج نئی دہلی میں ایک یادداشت پر دستخط کیے گئے۔ یہ معاہدہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے پرامن، خوشحال اور شورش سے پاک شمال مشرق کے وژن کو پورا کرنے کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے۔ تریپورہ کے وزیر اعلیٰ، پروفیسر (ڈاکٹر) مانک ساہا اور وزارت داخلہ اور حکومت تریپورہ کے سینئر افسران بھی مفاہمت نامے پر دستخط کے دوران موجود تھے۔

0I9A0740 (1).JPG

اس موقع پر مرکزی وزیر داخلہ اور تعاون کے وزیر جناب امت شاہ نے کہا کہ آج کا دن پورے ملک اور تریپورہ کے لیے بہت اہم ہے۔ مودی حکومت میں اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے، این ایل ایف ٹی اور اے ٹی ٹی ایف نے ریاست میں 35 سال سے جاری تنازع کو ختم کرتے ہوئے تریپورہ کی ترقی کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

جناب امت شاہ نے کہا کہ جب سے جناب نریندر مودی ملک کے وزیر اعظم بنے ہیں، انہوں نے امن اور بات چیت کے ذریعے ایک قابل اور ترقی یافتہ شمال مشرق کا وژن پیش کیا ہے۔ جناب شاہ نے مزید کہا کہ وزیر اعظم مودی نے سڑک، ریل اور فلائٹ روابط کے ذریعے نہ صرف نئی دہلی اور شمال مشرق کے درمیان فاصلے کم کیا ہے بلکہ ان کے دلوں میں موجود اختلافات کو بھی ختم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہند نے 'اشٹلکشمی' اور 'پورودیا' کے تصورات کو ملا کر تریپورہ سمیت پورے شمال مشرق کی ترقی کا عزم کیا ہے، جس میں آج کا معاہدہ ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔

0I9A0803 (1).JPG

مرکزی وزیر داخلہ نے اس بات پر زور دیا کہ آج کا میمورنڈم آف سیٹلمنٹ شمال مشرق کے لیے 12واں اور تریپورہ سے متعلق تیسرا معاہدہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان معاہدوں کے ذریعے تقریباً 10 ہزار باغی ہتھیار چھوڑ کر قومی دھارے میں شامل ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ 12 معاہدے ہزاروں معصوم جانوں کے ضیاع کو روکنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

جناب امت شاہ نے کہا کہ این ایل ایف ٹی اور اے ٹی ٹی ایف کے ساتھ آج دستخط کیے گئے معاہدے کے تحت 328 سے زیادہ مسلح کیڈر تشدد ترک کر کے سماج کے مرکزی دھارے میں شامل ہوں گے اور نہ صرف ایک ترقی یافتہ تریپورہ کی تعمیر میں بلکہ ایک ترقی یافتہ ہندوستان کی تعمیر میں بھی اپنا تعاون کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ تشدد ترک کرنے والے ملک کے قابل فخر شہری کے طور پر ترقی یافتہ تریپورہ کی تشکیل میں اپنا تعاون کر سکیں گے۔ جناب شاہ نے کہا کہ حکومت ہند علاقے کی ترقی کو یقینی بنانے اور لوگوں کے ہتھیار اٹھانے کی ذمہ دار وجوہات کو ختم کرنے کے لیے تمام معاہدوں پر عمل درآمد میں تمام حساسیت کو مدنظر رکھتے ہوئے پوری کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکز نے تریپورہ کی قبائلی آبادی کی مجموعی ترقی کے لیے 250 کروڑ روپے کے خصوصی پیکیج کو منظوری دی ہے۔

0I9A0952 (1).JPG

جناب امت شاہ نے کہا کہ مودی حکومت نے 2015 میں ہی تریپورہ سے آرمڈ فورسز اسپیشل پاور ایکٹ (اے ایف ایس پی اے) کو ہٹا لیا ہے اور اسے شمال مشرق کے کئی حصوں سے بھی واپس لے لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلح افواج کی تعیناتی کے بجائے مودی حکومت شمال مشرق کی ثقافت، زبانوں، شناخت، خاص طور پر قبائلی گروہوں کے تحفظ اور ترقی کے ذریعے پورے شمال مشرق کی ترقی کے لیے پرعزم ہے۔

آج کے معاہدے کے تحت، این ایل ایف ٹی اور اے ٹی ٹی ایف نے تشدد کا راستہ ترک کرنے، اپنے تمام ہتھیار اور گولہ بارود کو حوالے کرنے اور اپنی مسلح تنظیموں کو ختم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ اس کے علاوہ این ایل ایف ٹی اور اے ٹی ٹی ایف کے مسلح کیڈر نے بھی قانون کے ذریعے قائم کردہ پرامن جمہوری عمل میں حصہ لینے اور ملک کی سالمیت کو برقرار رکھنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔

DSC_2030 (1).JPG

اس موقع پر تریپورہ کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر مانک ساہا نے پورے شمال مشرق میں دیرپا امن، خوشحالی اور خیر سگالی کے قیام کے لیے وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ اور وزیر تعاون جناب امت شاہ کا شکریہ ادا کیا۔

************

 

ش ح۔ ف ش ع- م ر

U: 10559


(Release ID: 2051967) Visitor Counter : 54