امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پدم ایوارڈز-2025 کے لیے نامزدگیاں 15 ستمبر 2024 تک کھلی ہیں

Posted On: 03 SEP 2024 2:48PM by PIB Delhi

یوم جمہوریہ 2025 کے موقع پر اعلان کیے جانے والے پدم ایوارڈز2025 کے لیے نامزدگیاں/سفارشات یکم مئی 2024 سے شروع ہوگئی ہیں۔ پدم ایوارڈز کے لیے نامزدگیوں کی آخری تاریخ 15 ستمبر 2024 ہے۔پدم ایوارڈز کے لیے نامزدگیاں/سفارشات صرف راشٹریہ پُرسکار پورٹل (https://awards.gov.in) پر وصول کی جائیں گی۔

پدم ایوارڈز،یعنی پدم وبھوشن، پدم بھوشن اور پدم شری، ملک کے اعلیٰ ترین شہری اعزازات میں سے ہیں۔ 1954 میں قائم کیے گئے ان ایوارڈز کا اعلان ہر سال یوم جمہوریہ کے موقع پر کیا جاتا ہے۔ یہ ایوارڈ‘ امتیازی کام’ کو تسلیم کرنے کی کوشش کرتا ہے اور یہ تمام شعبوں/نظاموں میں ممتاز اور غیر معمولی کامیابیوں/خدمات کے لیے دیا جاتا ہے، جیسے کہ فن، ادب اور تعلیم، کھیل، طب، سماجی کام، سائنس اور انجینئرنگ، عوامی امور، سول خدمت، تجارت اور صنعت وغیرہ۔ نسل، پیشہ، عہدے یا جنس کے امتیاز کے بغیر تمام افراد ان ایوارڈز کے اہل ہیں۔ سرکاری ملازمین بشمول پی ایس یوز کے ساتھ کام کرنے والے، ڈاکٹروں اور سائنسدانوں کے علاوہ پدم ایوارڈز کے اہل نہیں ہیں۔

حکومت پدم ایوارڈز کو‘‘عوام کے پدم’’ میں تبدیل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ لہٰذا تمام شہریوں سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ اپنی نامزدگی سمیت نامزدگیاں/سفارشات کریں۔ ایسے باصلاحیت افراد کی شناخت کے لیے ٹھوس کوششیں کی جا سکتی ہیں، جن کی کارکردگی اور کامیابیاں خواتین، سماج کے کمزور طبقات، ایس سی اور ایس ٹی، دویانگ افراد اور جو معاشرے کی بے لوث خدمت کر رہے ہیں، میں سے واقعی تسلیم کیے جانے کے مستحق ہیں۔

نامزدگیوں/سفارشات میں مذکورہ بالا پورٹل پر دستیاب فارمیٹ میں متعین تمام متعلقہ تفصیلات شامل ہونی چاہئیں، بشمول بیانیہ کی شکل میں ایک تحریر(زیادہ سے زیادہ 800 الفاظ)، واضح طور پر اس شخص کی ممتاز اور غیر معمولی کامیابیوں/خدمت کو سامنے لاتے ہوئے، جس کی سفارش متعلقہ شعبہ/ڈسپلن میں کی گئی ہے۔

اس سلسلے میں تفصیلات وزارت داخلہ کی ویب سائٹ (https://mha.gov.in) اور پدما ایوارڈ پورٹل (https://padmaawards.gov.in) پر‘ایوارڈز اور میڈلز’ کے عنوان کے تحت بھی دستیاب ہیں۔ ان ایوارڈز سے متعلق قوانین اور قواعد ویب سائٹ پر https://padmaawards.gov.in/AboutAwards.aspxاس لنک کے ساتھ دستیاب ہیں۔

*************

 

(ش ح ۔ ا ک ۔ن ع(

U.NO. 10479


(Release ID: 2051296) Visitor Counter : 49