وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

کابینہ کمیٹی برائے سلامتی نے ہندوستان ایروناٹکس لمٹیڈ سے 26,000 کروڑ روپے کی لاگت کے بھارتی فضائیہ کے ایس یو-30 ایم کے آئی طیاروں کے لیے 240 ایرو انجنوں کی خریداری کو منظوری دے دی

Posted On: 02 SEP 2024 8:24PM by PIB Delhi

کابینہ کمیٹی برائے سلامتی نے ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ (ایچ اے ایل) سے 26,000 کروڑ روپئے سے زیادہ کی لاگت کےبھارتی فضائیہ کے ایس یو-30 ایم کے آئی طیاروں کے لیے 240 ایرو انجن (اے ایل-31 ایف پی) خریدنے کی تجویز کو منظوری دے دی ہے۔ ان ایرو انجنوں کی فراہمی ایک سال کے بعد شروع ہوگی اور آٹھ سال کی مدت میں تکمیل ہوگی۔

انجنوں میں 54 فیصد سے زیادہ دیسی مواد ہوگا، جس کی وجہ ایرو انجن کے کچھ اہم اجزا  کی دیسی سازی ہے۔ یہ ایچ اے ایل کے کوراپت ڈویژن میں تیار کیے جائیں گے۔

ایس یو-30 ایم کے آئی آئی اے ایف کے سب سے طاقتور اور اسٹریٹجک طور پر اہم  فلیٹ میں سے ایک ہے۔ ایچ اے ایل کے ذریعہ ان ایرو انجنوں کی فراہمی بھارتی فضائیہ کے بیڑے کی ضروریات کو پورا کرے گی تاکہ وہ اپنے بلا روک ٹوک آپریشن جاری رکھ سکیں اور ملک کی دفاعی تیاریوں کو  استحکام بخشیں۔

***

(ش ح – ع ا – ع ر)

U. No. 10460


(Release ID: 2051058) Visitor Counter : 51