امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

صارفین کے تحفظ سے متعلق مرکزی اتھارٹی (سی سی پی اے) نے یو پی ایس سی سول سروس امتحان 2022 کے نتائج سے متعلق گمراہ کن اشتہاری دعووں کے لئے شنکر آئی اے ایس اکیڈمی پر 5 لاکھ کا جرمانہ عائد کیا ہے


سی سی پی اے نے شنکر آئی اے ایس اکیڈمی کے خلاف حکم  نامہ جاری کیا ہے کہ وہ فوری اثر کے ساتھ گمراہ کن اشتہارات  کو بند کرے

Posted On: 01 SEP 2024 12:22PM by PIB Delhi

صارفین کے تحفظ سے متعلق مرکزی اتھارٹی (سی سی پی اے) نے یو پی ایس سی سول سروس امتحان 2022 سے متعلق گمراہ کن اشتہار کے لئے شنکر آئی اے ایس اکیڈمی کے خلاف حکم نامہ  جاری کیا ہے۔ سی سی پی اے کی سربراہی چیف کمشنر محترمہ ندھی کھرے اورکمشنرجناب انوپم مشرانے کی۔

سی سی پی اے نے شنکر آئی اے ایس اکیڈمی پر گمراہ کن اشتہار کیلئے  5 لاکھ روپئے کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ یہ فیصلہ ایک طبقے کی حیثیت سے صارفین کے حقوق کے تحفظ اور فروغ کے لئے لیا گیااور اس بات کو یقینی بنایا گیا کہ کسی بھی سامان یا خدمات کے تعلق سے کوئی غلط یا گمراہ کن اشتہارات عوامی نہ کیا گیا ہو جو صارفین کے تحفظ سے متعلق ایکٹ ، 2019 کی دفعات کی خلاف ورزی ہے۔

اس ایکٹ کی دفعہ 18 سی سی پی اے کو یہ اختیار دیتی ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے گی کہ کسی بھی سامان یا خدمات کے سلسلے میں کوئی غلط یا گمراہ کن اشتہار عوامی نہ کیا  گیا ہے جو اس ایکٹ کی دفعات یا اس کے تحت بنائے گئے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرتا ہو۔

شنکر آئی اے ایس اکیڈمی نے اپنے اشتہار میں یو پی ایس سی سول سروس امتحان 2022 کے سلسلے میں درج ذیل دعوے کیے ہیں۔

  1. ‘‘کل ہند سطح پر 933 میں سے 336 کاانتخاب’’
  2. ‘‘ٹاپ 100 میں 40 امیدوار’’
  3. ‘‘42 امیدواروں نے تمل ناڈو سے امتحان پاس کیا ہے ، جس میں سے 37 نے شنکر آئی اے ایس اکیڈمی سے تعلیم حاصل کی۔’’
  4. ‘‘ہندوستان میں سب سے بہترین آئی اے ایس اکیڈمی’’

سی سی پی اے کو پتہ چلا کہ شنکر آئی اے ایس اکیڈمی نے مختلف قسم کے کورسز کی تشہیر کی ہے لیکن مذکورہ بالا یو پی ایس سی سول سروس کے امتحانات کے نتائج میں مشتہر کامیاب امیدواروں کے ذریعہ منتخب کردہ کورسز کے سلسلے میں معلومات کو جان بوجھ کر اشتہار میں چھپایا گیا۔ اس کا اثر امیدواروں  پر پڑا جنہوں نے اس جھوٹ کو سچ سمجھا، انسٹی ٹیوٹ کے ذریعہ دعویٰ کردہ تمام کامیاب امیدواروں نے ویب سائٹ پر انسٹی ٹیوٹ کے ذریعہ پیڈ  کورسز کا انتخاب کیا ہے۔ دوسرے لفظوں میں ، اس عمل کے نتیجے میں صارفین کو کوچنگ انسٹی ٹیوٹ کے ذریعہ اشتہار دینے والے کورسز سے جڑنے کی رغبت ملی ۔

شنکر آئی اے ایس اکیڈمی نے اس کے جواب میں یو پی ایس سی سی ایس ای 2022 میں اس کے 336 پلس سلیکشن کے دعوے کے خلاف صرف 333 کامیاب امیدواروں کی تفصیلات پیش کیں۔ 336 دعویدار طلباء میں سے 221 نے مفت انٹرویو گائیڈنس پروگرام لیا ، 71 نے مینز ٹیسٹ سیریز لی ، 35 نے پریمز ٹیسٹ سیریز لی ، 12 نے جنرل اسٹڈیز پریلیمس کم مینز کو لیا ، 4 نے کچھ دوسرے مینس کورس (اختیاری اور/یا جی ایس) کے ساتھ پریمز ٹیسٹ سیریز لی۔ اس حقیقت کا انکشاف ان کے اشتہار میں نہیں کیا گیا ، اس طرح صارفین کو دھوکہ دیا گیا۔ اس اہم حقیقت کو چھپانے سے ، اس طرح کی غلط اور گمراہ کن اشتہار ان صارفین پر بہت گہرا اثر ڈالتا ہے جو یو پی ایس سی کے امیدوار ہیں انہیں یہ بتائے بغیر کہ امیدواروں کی کامیابی میں شنکر آئی اے ایس اکیڈمی کا کیا کردار ہے۔ اس طرح ، اشتہار میں صارفین کو مطلع کرنے کے حق کی خلاف ورزی کی گئی جیسا کہ صارف کو  غیر منصفانہ تجارتی عمل سے بچنے کاحق ہے۔

سی سی پی اے کو پتہ چلا کہ  18 واقعات میں جہاں امیدواروں نے شنکر آئی اے ایس اکیڈمی سے ابتدائی کورس خریدا تھا ، رسید پر کورس کی شروعات کی تاریخ کا ذکر09اکتوبر 2022 کے طور پر کیا گیا ہے لیکن یو پی ایس سی سی ایس ای ، 2022 امتحان پہلے ہی 05جون 2022 کو منعقد ہوچکا تھا اور اس کا نتیجہ 22 جون 2022 کو آگیا تھا جس کا مطلب صرف یہ ہوسکتا ہے کہ ان امیدواروں نے اگلے یو پی ایس سی سی ایس ای پریمز امتحان یعنی 2023 کے لئے ابتدائی کورس خریدا۔شنکر آئی اے ایس نے یہ دعویٰ کیا کہ یوپی ایس سی سی ایس ای 2022 کی مجموعی انتخابی فہرست میں یہ امیدوار شامل تھے۔

سی سی پی اے کی چیف کمشنر محترمہ ندھی کھرے نے بتایا کہ نیوز رپورٹس کے مطابق 10 لاکھ سے زیادہ امیدوار ہر سال یو پی ایس سی سول سروسز کے امتحان کے لئے درخواست دیتے ہیں۔ شنکر آئی اے ایس اکیڈمی کے اشتہار میں صارفین کے ایک طبقے یعنی یو پی ایس سی کے امیدواروں کو نشانہ بنایا گیا۔ یہی وجہ ہے کہ اس طرح کے اشتہارات اہم معلومات کو اس انداز میں انکشاف کرکے حقائق کی سچائی اور ایماندارانہ نمائندگی پر مشتمل ہوگا جو صارف کے لیے واضح اور نمایاں ہوگا اور اس طرح وہ گمراہ نہیں ہوگا۔

صارفین کے تحفظ سے متعلق ایکٹ2019 کا سیکشن2 (28)( iv)، جان بوجھ کر اہم معلومات کو چھپانے کے سلسلے میں گمراہ کن اشتہارات کے بارے میں بات کرتا ہے۔ کامیاب امیدواروں کے ذریعہ منتخب کردہ کورس سے متعلق معلومات صارفین کے لئے جاننا ضروری ہے تاکہ وہ اس کے انتخاب کا فیصلہ لیتے ہوئے باخبر ہوں کہ وہ کون سے کورس اور کوچنگ انسٹی ٹیوٹ سے جڑ رہے ہیں۔

یو پی ایس سی سول سروس کے امتحانات کے نتائج کے اعلان کے فورا ًبعد ہی اشتہارات کے ساتھ کوچنگ انسٹی ٹیوٹ اخبارات وغیرہ کا استعمال کرتے ہیں۔ ان اشتہارات میں کامیاب امیدواروں کے نام اور تصاویر نمایاں ہوتے ہیں۔ سی سی پی اے نے اشتہار کو گمراہ اشتہارات  کے لئے متعدد کوچنگ انسٹی ٹیوٹ کو نوٹس جاری کیا ہے جس میں سی سی پی اے نے مشاہدہ کیا ہے کہ کوچنگ انسٹی ٹیوٹ دھوکہ دہی سے اپنے اشتہارات میں اسی کامیاب امیدوار کے نام اور تصاویر کو نمایاں طور پر استعمال کرتے ہیں گویا کامیاب امیدوار کوچنگ انسٹی ٹیوٹ کے کل وقتی کلاس روم کے طالب علم ہیں۔ کوچنگ انسٹی ٹیوٹ کے مختلف گذارشات کی جانچ پڑتال کے بعد ، سی سی پی اے کو پتہ چلا کہ کامیاب امیدواروں کی اکثریت نے صرف انٹرویو گائیڈنس پروگراموں یا کوچنگ انسٹی ٹیوٹ کے ذریعہ پیش کردہ مفت  پروگراموں میں حصہ لیا ہے۔

سی سی پی اے نے مشاہدہ کیا کہ انہی کامیاب امیدواروں کے تعلق سے کئی کوچنگ انسٹی ٹیوٹ نےاپنے ادارے سے  پڑھنے سے دعویٰ کیا اور  اس طرح امیدواروں کے کورسز کے انتخاب اور کورس کی طوالت کا  انکشاف نہیں کیا تاکہ ممکنہ امیدواروں (صارفین) کو گمراہ کرکے اس میں شامل کیا جائے۔

********

ش ح۔ ع ح۔ع ن

 (U: 10423)


(Release ID: 2050807) Visitor Counter : 46