ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
مرکزی وزیر ماحولیات بھوپیندر یادو نے آئیڈیاز 4 لائف میں خیالات جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 اکتوبر 2024 تک بڑھا دی
ترقی یافتہ معیشت ایک ترقی یافتہ ایکولوجی ہونی چاہیے۔ ہم سب کو ذمہ دار شہریوں کے طور پر ایک مضبوط ماحولیاتی شعور پیدا کرنا چاہیے: جناب بھوپندر یادو
وزیر اعظم جناب وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ہندوستان ایک ترقی یافتہ معیشت بننے کے لیے کوشاں ہے، ایک ترقی یافتہ ایکولوجی بننے کی کوششیں بھی کی جا رہی ہیں: جناب یادو، مرکزی وزیر
جناب یادو نے اس بات پر زور دیا کہ ’لائف‘انسانی ضروریات سے بھی کہیں زیادہ چیزوں پر محیط ہے، یہ ہم آہنگی کے ساتھ تمام جانداروں اور ماحولیات کی بقائے باہمی کی وکالت بھی کرتی ہے
انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ حکومت نے اپنے قابل تجدید توانائی کے اہداف مقررہ وقت سے 9 سال پہلے حاصل کر لیے اور زراعت میں کیمیاوی اشیاء کے استعمال کو کم سے کم کرنے کے لیے سوائل ہیلتھ کارڈ پہل قدمی شروع کی
Posted On:
01 SEP 2024 6:00AM by PIB Delhi
مرکزی وزیر ماحولیات جناب بھوپیندر یادو نے آئیڈیاز 4 لائف میں آئیڈیا جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 ستمبر 2024 سے بڑھا کر 15 اکتوبر 2024 کر دی ہے۔ "ترقی یافتہ معیشتوں کو بھی ترقی یافتہ ماحولیات کو اپنانا چاہیے۔ ہم سب کو ذمہ دار شہریوں کے طور پر ایک مضبوط ماحولیاتی شعور پیدا کرنا چاہیے ‘‘ یہ بات مرکزی وزیر نے کہی۔ آئی آئی ٹی بمبئی میں بھوپیندر یادو نے اقتصادی اور ماحولیاتی محاذوں کی ضرورت پر زور دیا۔
وزارت نے مہاراشٹر کے ماحولیات کے محکمے کے ساتھ مل کر آج آئی آئی ٹی بمبئی میں ’آئیڈیاز4 لائف‘ کا انعقاد کیا تاکہ جدید ماحولیاتی حل کی ترغیب دی جائے۔ یہ تقریب طلباء، فیکلٹی اور محققین کو ماحول دوست طرز زندگی کو فروغ دینے والے خیالات پیدا کرنے میں مشغول کرنے کی ایک پہل ہے۔ یہ تقریب ممبئی اور اس سے باہر کی تعلیمی برادری کو شامل کرنے کی کوشش کرتی ہے، جس میں ہندوستان بھر میں یو جی سی، اے آئی سی ٹی ای ، آئی آئی ٹیز اور دیگر تعلیمی اداروں کے طلباء اور فیکلٹی کو شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔ اس پروگرام میں ممبئی کے مختلف تعلیمی اداروں کے 1200 طلباء، ریسرچ اسکالرس اور فیکلٹی نے سرگرمی سے حصہ لیا۔
مرکزی وزیر جناب بھوپیندر یادو نے آئی آئی ٹی بمبئی میں وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے 05 جون 2024 کو شروع کی گئی 'ایک پیڑ ماں کے نام' مہم کے حصے کے طور پر ایک پودا لگایا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، مرکزی وزیر نے حکومت کے مشن کا خاکہ پیش کیا اور ’’آئیڈیاز 4 لائف‘‘کے موضوع کی وضاحت کی، جس میں زندگی کے تمام پہلوؤں کے باہمی ربط پر زور دیا گیا تھا۔ انہوں نے زور دیا کہ 'لائف' انسانی ضروریات سے کہیں زیادہ چیزوں پر احاطہ کرتی ہے، جس میں ہم آہنگی کے ساتھ تمام جانداروں اور ماحولیات کی بقائے باہمی بھی شامل ہے۔
مرکزی وزیر نے اس بات پر زور دیا کہ ترقی کے لیے انسان پر مبنی نقطہ نظر ناکافی ہے، اس کے بجائے ماحولیاتی طور پر باشعور ماڈل کی وکالت کی۔ انہوں نے ترقی کے منفی اثرات جیسے کہ بڑھتے ہوئے درجہ حرارت اور حیاتیاتی تنوع کے نقصان پر روشنی ڈالی، خوراک، توانائی، ادویات اور دیگر وسائل کی فراہمی میں فطرت کے ضروری کردار کو اجاگر کیا۔ انہوں نے حیاتیاتی تنوع کے لیے زمین کے ایک تہائی حصے کو محفوظ رکھنے کی اہمیت پر زور دیا، یہ نوٹ کرتے ہوئے کہ تقریباً 50,000 پرجاتیوں کو انسانی استعمال کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ انہوں نے پائیدار ترقی کے لیے تین ضروری اقدامات : کھپت کے تقاضوں کو تبدیل کرنا، فراہمی کے نظام کو بہتر بنانا، اور موثر پالیسیوں کا نفاذ کا بھی خاکہ پیش کیا۔
ہندوستان کی ماحولیاتی کامیابیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ حکومت نے اپنے قابل تجدید توانائی کے اہداف مقررہ وقت سے 9سال قبل حاصل کر لیے اور زراعت میں کیمیائی استعمال کو کم سے کم کرنے کے لیے سوائل ہیلتھ کارڈ پہل شروع کی۔
مرکزی وزیر نے خوراک کے ضیاع کے عالمی مسئلے پر بھی بات کی، اور اس بات پر روشنی ڈالی کہ 15 بلین ٹن سالانہ لینڈ فلز میں ختم ہوتا ہے۔ انہوں نے تعلیم، اختراعات اور تکنیکی ترقی پر زور دیا کہ وہ فطرت کو بہتر بنانے اور اس کے تحفظ پر توجہ مرکوز رکھیں۔ آخر میں انہوں نے مختلف کالجوں کے طلبا کی جانب سے خیالات و مشورے طلب کرتے ہوئے، ان سے فطرت کی تحفظ اور فضلے میں کمی لانے کی اپیل کی، جس سے بالآخر ایکولوجیکل توازن کو ترقیاتی حکمت عملیوں سے مربوط کرنے میں مدد ملے گی۔
اس تقریب میں ایم او ای ایف اینڈ سی سی کے خصوصی سکریٹری تنمے کمار؛ حکومت مہاراشٹر کے پرنسپل سکریٹری (ماحولیات) پروین درادے؛ امن دیپ گرگ، ایم او ای ایف اینڈ سی سی کے ایڈشنل سکریٹری امن دیپ گرگ؛ آئی آئی ٹی بامبے کے ڈائرکٹر پروفیسر شریش بی کیدارے؛ اور ایم او ای ایف اینڈ سی سی اور ریاستی حکومت کے مختلف افسران نے شرکت کی۔
پس منظر
آئیڈیاز 4 لائف آئیڈیاتھون مشن لائف کے 7 موضوعات – آبی تحفظ، توانائی تحفظ، فضلے میں تخفیف، ای۔ فضلے میں تخفیف، سنگل یوز پلاسٹک کو نہ کہنا، پائیدار خوراک نظام کو اپنانا اور صحت مند طرز حیات کو اپنانا، شامل ہیں۔
سابقہ ریلیز ملاحظہ کرنے کے لیے کلک کریں: https://pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=2038729
**********
(ش ح –ا ب ن۔ م ف)
U.No:10401
(Release ID: 2050588)
Visitor Counter : 37