بجلی کی وزارت

نیشنل ہائیڈرو الیكٹرك پاور كارپوریشن لمیٹڈ 'نورتن' کمپنی کے درجے سے سرفراز

Posted On: 31 AUG 2024 12:50PM by PIB Delhi

نیشنل ہائیڈرو الیكٹرك پاور كارپوریشن (این ایچ پی سی) لمیٹڈ کو حکومت ہند کی جانب سے 'نورتن' کمپنی کا باوقار درجہ دیا گیا ہے۔ محکمہ پبلک انٹرپرائز (وزارت خزانہ) کے 30.08.2024 کو جاری کردہ حکم کے مطابق این ایچ پی سی کو ایک 'نورتن کمپنی' قرار دیا گیا ہے، اس طرح اسے زیادہ آپریشنل اور مالیاتی خودمختاری سے نواز دیا گیا ہے۔

این ایچ پی سی كے سی ایم ڈی جناب آر کے چودھری  نے کہا كہ یہ واقعی این ایچ پی سی فیملی کے لیے ایک تاریخی لمحہ اور ہماری شاندار مالی اور آپریشنل کامیابیوں کا اعتراف ہے۔ انہوں نے این ایچ پی سی فیملی کی جانب سے این ایچ پی سی پر بجلی كی وزارت کے غیر متزلزل اعتماد اور حمایت کا شکریہ ادا کیا جس کے نتیجے میں حکومت ہند نے اسے  نورتن کا درجہ دیا ہے۔ جناب چودھری نے یہ بھی کہا کہ كارپوریشن ہندوستانی پاور سیکٹر میں ایک اہم سرگرم كردار  ہے اور اس نے ملک کی پن بجلی کی صلاحیت کو استعمال کرنے میں کلیدی رول ادا کیا ہے۔ ہم ایک مکمل گرین پاور کمپنی ہیں جس نے ہوا اور شمسی توانائی کے اختیارات میں بھی تنوع پیدا کیا ہے۔

نورتن کے درجے نے كارپویشن کو کلیدی فوائد كا حامل بنا دیا ہے۔ یہ تیز رفتار فیصلہ سازی، کارکردگی میں اضافہ اور ملازمین کو بااختیار بنائے گا۔ بڑے سرمایہ جاتی اخراجات اور سرمایہ کاری کے منصوبوں کی اعانت کرے گا، ترقی کو آگے بڑھائے گا، مارکیٹ کی رسائی کو فروغ دے پاءے گا اور طویل مدتی فوائد حاصل کرے گا۔ كارپوریشن کے پاس مشترکہ منصوبوں اور بیرون ملک دفاتر قائم کرنے، نئی منڈیوں تک رسائی اور مقامی مہارت سے فائدہ اٹھانے کے اختیارات میں اضافہ ہوگا۔علاوہ ازیں یہ تکنیکی اتحاد کو وسعت دے  کر  مارکیٹ کی پوزیشننگ کو مضبوط كرے گا اور جدت کو فروغ دے گا۔ یہ انضمام اور حصول میں بھی سہولت فراہم کرے گا جس کی وجہ سے ترقی ہو گی  اور مارکیٹ شیئر میں اضافہ ہوگا۔

فی الحال، این ایچ پی سی کی کل تنصیبی صلاحیت 7144.20 میگاواٹ ہے اور کمپنی فی الحال 10442.70 میگاواٹ کے منصوبوں کی تیاری میں مصروف ہے۔ ان میں 2000 میگاواٹ کا سبانسیری لوئر پروجیکٹ (آسام/اروناچل پردیش) اور 2880 میگاواٹ دیبانگ کثیر مقصدی پروجیکٹ(اروناچل پردیش) شامل ہیں۔ سرِ دست این ایچ پی سی 50000 میگاواٹ سے زیادہ صلاحیت کے منصوبوں پر کام کر رہا ہے جو ترقی کے مختلف مراحل میں ہیں۔ كارپوریشن 2032 تک 23000 میگاواٹ اور 2047 تک 50000 میگاواٹ کی نصب شدہ صلاحیت حاصل کرنے کی سمت میں ثابت قدمی سے سرگرم عمل ہے۔

******

U.No:10380

ش ح۔رف۔س ا



(Release ID: 2050385) Visitor Counter : 25