امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
بیورو آف انڈین اسٹینڈرڈز تعلیمی تحقیق کو معیارات کے ساتھ ہم آہنگ کرنے والے دوہرے کنونشنز کی میزبانی کی
Posted On:
30 AUG 2024 1:21PM by PIB Delhi
بیورو آف انڈین اسٹینڈرڈز (بی آئی ایس) نے ادے پور (راجستھان) اور دھرم شالہ (ہماچل پردیش) میں دوہری کانفرنسوں کا اہتمام کیا تاکہ علمی تحقیق کو قومی اور بین الاقوامی معیار کے تقاضوں کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کی سمت میں ایک اہم قدم کو نشانزد کیا جاسکے، اس کا مقصد اس بات کویقینی بنانا ہے کہ ہندوستان کے معیارات عالمی ترقی میں سب سے آگے رہیں۔
بی آئی ایس نے سول انجینئرنگ ڈسپلن میں شراکت دار وں کے ڈینز اور ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹس (ایچ او ڈی) کے لیے کانفرنس کا اہتمام کیا۔ یہ تقریب 23 اور 24 اگست 2024 کو ادے پور میں منعقد کی گئی تھی۔ بی آئی ایس کے ڈائریکٹر جنرل جناب پرمود کمار تیواری نے پروگرام کا افتتاح کیا اور معیار کاری کے عمل میں ماہرین تعلیم کے اہم کردار پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے بی آئی ایس کو درپیش چیلنجوں پر روشنی ڈالی، جیسے معیار کاری میں ماہرین تعلیم کی شاذونادر شرکت، جاری تحقیق کے درمیان ہم آہنگی کا فقدان اور اس کی معیار کاری سے مطابقت اور بین الاقوامی معیار کاری میں غیر جانبدارانہ ہندوستانی نقطہ نظر کی نمائندگی۔
کانفرنس نے سول انجینئرنگ کے شعبے سے تعلق رکھنے والے سرکردہ ماہرین تعلیم کو ایک پلیٹ فارم پر مدعو کیا، علم کے تبادلے اور تعاون کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کیا۔ اسی طرح کی ایک کانفرنس دھرم شالہ (ہماچل پردیش) میں بھی منعقد کی گئی تھی، جس میں کیمیکل انجینئرنگ اور کیمسٹری کے شعبے کے نامور ماہرین تعلیم نے شرکت کی۔ ماہرین تعلیم کو جناب چندن بہل، ڈپٹی ڈائرکٹر جنرل اور ڈاکٹر سوریہ کلیانی، ہیڈ آف سائنٹسٹ-ای اور بی آئی ایس کے ٹی این ایم ڈی ڈیپارٹمنٹ نے خطاب کیا۔ اجلاس میں اہم ہندوستانی معیارات اور شعبہ کیمیکل انجینئرنگ اور پیٹرو کیمیکلز میں جاری کام پر تفصیلی پیشکشیں پیش کی گئیں۔
بی آئی ایس نے ملک بھر کے 92 تعلیمی اداروں کے ساتھ اپنی شراکت داری کو مفاہمت نامے(ایم او یوز) کے ذریعے مضبوط کیا ہے، جس نے تعلیمی اداروں کو قومی معیار سازی کے عمل میں ایک اہم اور غیر جانبدار متعلقہ فریق کے طور پر تسلیم کیا ہے۔ یہ مفاہمت نامے تعلیمی اداروں کے لیے قومی معیارات کی تشکیل کے لیے بی آئی ایس تکنیکی کمیٹیوں میں فعال طور پر شرکت کرنے، بی آئی ایس کی جانب سے پیش کردہ آر اینڈ ڈی منصوبوں کو شروع کرنے اور بین الاقوامی معیار سازی کی کوششوں میں تعاون کرنے کی راہ ہموار کریں گے۔ دونوں کانفرنسوں کے دوران کئی تکنیکی سیشنز کا انعقاد کیا گیا، جس میں سول انجینئرنگ، کیمیکل انجینئرنگ اور کیمسٹری کے شعبوں میں معیار کاری کے تکنیکی پہلوؤں کے بارے میں قابل قدر معلومات فراہم کی گئیں۔
************
ش ح۔ ش ت ۔ م ص
(U:10347 )
(Release ID: 2050070)
Visitor Counter : 56