نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ڈاکٹر من سکھ منڈاویا نے ریٹائرڈ کھلاڑیوں کو بااختیار بنانے کا تربیتی پروگرام (آر ای ایس ایس ٹی ) کا آغاز کیا


آر ای ایس ای ٹی پروگرام کا مقصد ہمارے سبکدوش کھلاڑیوں کو بااختیار بنانا ہے: مرکزی وزیر

حکومت ریٹائرڈ کھلاڑیوں کی مدد کے لئے پوری طرح سے عہد بستہ ہے

Posted On: 29 AUG 2024 6:30PM by PIB Delhi

نوجوانوں کے امور اور کھیل کود اور محنت وروزگار کے مرکزی وزیر ڈاکٹر من سکھ منڈاویا نے آج نئی دہلی میں کھیل کود کے قومی دن کے موقع پر ریٹائرڈ کھلاڑیوں کو بااختیار بنانے کے پروگرام آر ای ایس ای ٹی کا آغاز کیا۔

آر ای ایس ای ٹی پروگرام کے بارے میں ڈاکٹر منڈاویا نے کہا کہ آر ای ایس ای ٹی  پروگرام کا مقصد اپنے ریٹائرڈ کھلاڑیوں کو بااختیار بنانا ہے جنھوں نے ملک کے لئے کھیلوں میں حصہ لیا اور قوم کے لئے سرمایہ افتخار بنے۔ اس پروگرام کے تحت ریٹائرڈ کھلاڑیوں کو اپنی پیشہ ورانہ زندگی کے فروغ کے لئے مدد فراہم کی جائے گی اور انھیں ہنر مند بنا کر روزگار حاصل کرنے کے لئے زیادہ اہل بنایا جائے گا۔

انھوں نے کہا کہ آر ای ایس ای ٹی  پروگرام سے جنریشن کے فرق کو کم کیا جاسکے گا اور نئے ہنر سیکھ کر ایتھلیٹس کی نئی نسل کو فائدہ پہنچایا جائے گا۔

مرکزی وزیر نے تمام ریٹائرڈ کھلاڑیوں سے اپیل کی کہ وہ اس اقدام میں شامل ہونے کے لئے آگے آئیں اور ملک میں کھیل کود کے ایکو سسٹم میں عملی طور پر حصہ لیں۔ انھوں نے کہا کہ حکومت ہمارے کھلاڑیوں کو بااختیار بنانے کے لئے ہر ممکن طور پر مدد کرنے کے لئے تیار ہے۔

آر ای ایس ای ٹی پروگرام ہمارے ریٹائرڈ ایتھلٹس کی مہارت اور تجربے کے اعتراف اور اس سے فائدہ اٹھانے کی جناب ایک اہم قدم ہے۔

ایسے ایتھلٹس جنھوں نے عملی کھیل کود کیرئر سے سبکدوشی لی ہے اور ان کی عمر بیس سے پچاس سال کے درمیان ہے اور جو بین الاقوامی سطح پر مقابلہ جیت چکے ہیں یا بین الاقوامی مقابلوں میں حصہ لے چکے ہیں یا قومی سطح پر میڈل حاصل کرچکے ہیں۔ وہ آر ای ایس ای ٹی پروگرام کے تحت درخواست دے سکتے ہیں۔ یہ درخواستیں ایک مخصوص پورٹل کے ذریعہ طلب کی جائیں گی۔

ابتدائی طور پر یہ پروگرام دو سطح پر ہوگا اور تعلیمی استعداد کی بنیاد پر بارہویں کلاس یا اس سے زیادہ اور گیارہویں یا اس سے کم کے زمروں کے تحت ہوگا۔

آر ای ایس ای ٹی پروگرام کے اس اہم مرحلے میں لکشمی بائی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فزیکل ایجوکیشن (LNIPE) اس پروگرام کے لاگو کرنے میں قائدانہ حیثیت کی حاصل ہوگی۔

یہ پروگرام ملے جلے انداز میں ہوگا جو ایک مخصوص پورٹل کے ذریعہ اور گراؤنڈ ٹریننگ اور انٹرن شپ پر مشتمل ہوگا۔

انٹرن شپ، اسپورٹس تنظیموں ، اسپورٹنگ مقابلوں، ٹریننگ کیمپوں اور لیگ میں مہیا کرائی جائے گی۔

رجسٹریشن کا عمل آج  https://lnipe.edu.in/resetprogram/ پورٹل پر شروع ہوگا۔ کورس کا آغاز شرکا کی جانچ کے بعد ہوگا۔

*****

U.No:10326

ش ح۔رف۔س ا


(Release ID: 2049920) Visitor Counter : 42