نیتی آیوگ

نیتی آیوگ نے ‘آتم نربھرتا کی سمت میں خوردنی تیلوں میں تیزی سے ترقی کے راستے اور حکمت عملی’ پر رپورٹ کی نقاب کشائی کی

Posted On: 29 AUG 2024 3:36PM by PIB Delhi

‘‘آتم نربھرتا کے ہدف کی سمت میں خوردنی تیلوں میں تیز رفتار ترقی کے راستے اور حکمت عملی’’کے عنوان سے یہ رپورٹ جناب سمن بیری، وائس چیئرمین کے ذریعے پروفیسر رمیش چند، ممبر، نیتی آیوگ ،زراعت اور کسانوں کی بہبود کی وزارت(ایم او اے اینڈ ایف ڈبلیو) کےسینئر عہدیداروں،آئی سی اے آر اداروں اور صنعت کے پلیئرز کی موجودگی میں کل جاری کی گئی۔ یہ رپورٹ نیتی آیوگ کے سینئر مشیر(زراعت) ڈاکٹر نیلم پٹیل نے پیش کی۔

رپورٹ میں روشنی ڈالی گئی ہے کہ گزشتہ دہائیوں کے دوران ملک میں خوردنی تیل کی فی کس کھپت میں ڈرامائی اضافہ دیکھا گیا ہے، جو 19.7 کلوگرام فی سال تک پہنچ گیا ہے۔ مانگ میں اس اضافے کے سبب گھریلو پیداوار سے اس کی تکمیل ممکن نہیں رہ گئی ہے، جس کی وجہ سے گھریلو اور صنعتی دونوں ضروریات کو پورا کرنے کے لیے درآمدات  پرانحصار میں اضافہ ہوگیا ہے۔ 2022-23 میں ہندوستان نے 16.5 ملین ٹن ( میٹرک ٹن ) خوردنی تیل درآمد کیا،کیونکہ ملکی پیداوار ملک کی ضروریات کا صرف 40-45فیصد ہی پورا کرپاتی ہے۔ یہ صورت حال خوردنی تیل میں خود کفالت کے حصول کے ملک کے ہدف کے لیے ایک بڑا چیلنج ہے۔

رپورٹ میں ملک کے خوردنی تیل کے شعبے کی موجودہ حالت اور اس کے مستقبل کے امکانات کا جامع طور پر جائزہ لیا گیا ہے۔ یہ موجودہ چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ایک تفصیلی روڈ میپ پیش کرتی ہے، جس میں مانگ اور سپلائی کے فرق کو ختم کرنے اور خود کفالت حاصل کرنے کے لیے نئے طریقے تیار کرنے پر توجہ دی گئی ہے۔ بزنس ایز یوزوئل(بی اے یو) منظر نامے کے تحت، خوردنی تیل کی قومی سپلائی 2030 تک 16میٹرک ٹن  اور 2047 تک 26.7 میٹرک ٹن  تک بڑھنے کا امکان ہے۔

رپورٹ میں مستقبل کے خوردنی تیل کی ضروریات کی کثیر جہتی تفہیم حاصل کرنے کے لیے مانگ کی پیشن گوئی کے لیے تین الگ الگ طریقوں پر غور کیا گیا ہے: (i) ‘جامد/گھریلو نقطہ نظر’ جس میں کھپت کے رویے میں ایک مختصر مدت کے جامد پیٹرن کو فرض کرتے ہوئےآبادی کے تخمینے اور بیس لائن فی کس کھپت کے اعداد و شمار کو استعمال کیا گیا ہے؛(ii)‘نورمیٹیو اپروچ، جس میں  آئی سی ایم آر- نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف نیوٹریشن(آئی سی ایم آر-این آئی این) کے ذریعہ تجویز کردہ صحت مند انٹیک کی سطحوں کو بنیاد بنایا گیا ہے اور (iii)‘رویے سے متعلق نقطہ نظر’  جس میں آمدنی کی سطح میں اضافہ اور قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کی وجہ سے طرز زندگی اور غذائی عادات کے سبب  خوراک کی کھپت کے نمونوں میں رویے کی تبدیلی کے امکانات کو تسلیم کیا گیا ہے۔ قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کی دو مختلف صورتحال ہے۔ پہلامنظر نامہ جہاں کھپت کی حد 25.3 کلوگرام فی کس ہے۔ (ترقی یافتہ ممالک کی اوسط)، مانگ اور سپلائی کا فرق 2030 تک 22.3 میٹرک ٹن  اور 2047 تک 15.20میٹرک ٹن  ہونے کا امکان ہے۔دوسرے منظر نامے میں ، جہاں  فی کس  40.3 کلو گرام کھپت کا اندازہ لگایا گیا ہے (امریکہ کے مقابلے میں)، مانگ اور سپلائی کے درمیان فرق 2030 تک 29.5میٹرک ٹن  اور 2047 تک 40میٹرک ٹن  تک بڑھنے کا امکان ہے۔ بی اے یو کی صورت حال میں، ملک کی خوردنی تیل کی مانگ2028 تک پہلے منظر نامے کے مطابق اور 2038 تک دوسرے منظر نامے کے مطابق، بڑھ جائے گی۔ جہاں زیادہ آمدنی والے حالات میں اندازے کے مطابق 8 فیصد اضافہ ہو گا۔2025 تک  ملک میں خوردنی تیل کی مانگ پہلے منظر نامے کے مطابق متوقع ہے، جو بی اے یو کی صورتحال کے مقابلے میں تین سال کی پیش رفت کو ظاہر کرتی ہے، جبکہ  ملک میں خوردنی تیل کی مانگ کے 2031 تک دوسرے منظر نامے کے مطابق بڑھ جانے کا امکان ہے، جو بی اے یو کی صورتحال میں متوقع  صورت سے سات سال قبل ہے، جو تیز رفتار اقتصادی ترقی کی وجہ سے مزید اعلیٰ تر مانگ ظاہر کرتی ہے۔

‘اسٹیٹک/ہاؤس ہولڈ اپروچ’ کی بنیاد پر تخمینے 2030 اور 2047 تک بالترتیب 14.1میٹرک ٹن اور 5.9 میٹرک ٹن  کی مانگ سپلائی کے چھوٹے فرق کی نشاندہی کرتے ہیں۔ تاہم اگر آئی سی ایم آر-این آئی این کی تجویز کردہ فی کس کھپت کی پیروی کی جائے تو2030 اور 2047 تک ملک میں بالترتیب 0.13 میٹرک ٹن  اور 9.35میٹرک ٹن   سرپلس کا امکان ہے۔

اس شعبے میں خود کفالت حاصل کرنے کے لیے، رپورٹ موجودہ خلا کو پر کرنے اور طویل مدتی پائیداری کو یقینی بنانے کے لیے کئی اسٹریٹیجک اقدامات کی تجویز کرتی ہے۔ مجوزہ حکمت عملی تین اہم ستونوں پر مشتمل ہے:(i) فصل کی برقراری اور تنوع، (ii) افقی توسیع اور (iii) عمودی توسیع۔ ‘افقی توسیع کی حکمت عملی’ کا مقصد خوردنی تیل کی فصلوں کی کاشت کے لیے وقف علاقے کو حکمت عملی کے ساتھ بڑھانا ہے۔ یہ حکمت عملی مخصوص تلہنوں کے لیے مزید زمین کو زیر کاشت لانا چاہتی ہے۔ خود کفالت کے حصول کے ممکنہ راستوں میں زیادہ پیداوار دینے والے تلہنوں کی فصلوں کے لیے چاول کی غیر مزروعہ زمینوں کا استعمال اور کھجور کی کاشت کے ذریعے تبدیلی کے لیے انتہائی موزوں بنجر زمینوں کا استعمال اور ممکنہ علاقوں میں فصلوں کو برقرار رکھنے اور تنوع کو مؤثر طریقے سے فروغ دینا شامل ہے۔ متبادل فصلوں کے مقابلے میں پیداوار کی عملداری کا تعین کرنے کے لیے اس کے لیے لاگت کے فائدہ کے تجزیے کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔‘عمودی توسیع کی حکمت عملی’ موجودہ تلہنوں کی کاشت کی پیداوار کو بڑھانے پر مرکوز ہے۔ یہ بہتر کاشتکاری کے طریقوں، بہتر معیار کے بیجوں اور جدید پیداواری ٹیکنالوجی کے ذریعے حاصل کیا جا سکتا ہے۔

مزید برآں،رپورٹ میں بیان کردہ ‘اسٹیٹ وائز کواڈرینٹ اپروچ’ خوردنی تیلوں میں‘‘آتم نربھرتا’’کے حصول کے لیے ایک قابل قدر ٹول پیش کرتا ہے۔ رپورٹ میں ملک بھر میں کاشت کی جانے والی خوردنی تیل کی فصلوں کے لیے ریاستی کلسٹرز کی شناخت چار کواڈرینٹ[یعنی (i) ہائی ایریا-ہائی ایلڈ(ایچ اے-ایچ وائی) (ii)ہائی ایریا-لو ایلڈ(ایچ اے-ایل وائی)،(iii) لوایریا-ہائی ایلڈ(ایل اے ایچ وائی) اور (iv) لو ایریا-لوایلڈ(ایل اے- ایل وائی)] کا استعمال کرتے ہوئے کی گئی ہے۔ ہائی کلٹی ویشن ایریا اینڈ ہائی ایلڈ(ایچ اے –ایچ وائی) والے ریاستی کلسٹرز، کارکردگی کو بہتر بنانے اور معروف عالمی پروڈیوسرز سے بہترین طور طریقوں کو اپنانے پر توجہ مرکوز کر سکتے ہیں۔ اس کے برعکس،ہائی ایریا-لو ایلڈ(ایچ اے-ایل وائی) والی ریاستوں کو عمودی توسیع (یعنی پیداوار میں اضافہ) کے مقصد سے اقدامات کی ضرورت ہوتی ہے۔لوایریا-ہائی ایلڈ(ایل اے-ایچ وائی) والی ریاستوںمیں، توجہ اُفقی توسیع اور کارکردگی کو برقرار رکھتے ہوئے کاشت کو بڑھانے کی طرف منتقل ہو سکتی ہے۔ آخر میں لو ایریا- لو ایلڈ(ایل اے-ایل وائی) کو اُفقی اور عمودی توسیع پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ ان کلسٹرز کو حکمت عملی سے نشانہ بنا کر اور موزوں اقدامات کر کے، ملک اپنی پیداواری صلاحیت کو زیادہ سے زیادہ کر سکتا ہے اور ممکنہ کھپت میں اضافے سے پیدا ہونے والے قریب المدت چیلنجوں سے مؤثر طریقے سے نمٹ سکتا ہے۔

اس رپورٹ میں تجویز کردہ اسٹریٹیجک مداخلتیں، درآمدی انحصار کو کم کرنے کے لیے ایک متحرک راستہ پیش کرتی ہیں۔ رپورٹ میں نوٹ کیا گیا ہے کہ اسٹریٹجک مداخلتوں کو لاگو کرنے سے، ملک میں گھریلو خوردنی تیل کی پیداوار میں 43.5 میٹرک ٹن تک نمایاں اضافہ کرنے کی صلاحیت ہے۔ یہ خاطر خواہ اضافہ نہ صرف درآمدی فرق کو پر کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، بلکہ ملک کو خوردنی تیل میں خود کفالت کی راہ پر گامزن کر سکتا ہے۔ رپورٹ کہتی ہے:

  • تزویراتی طور پر تیل کے بیجوں کی فصلوں کو برقرار رکھنے اور متنوع بنانے اور ان علاقوں پر توجہ مرکوز کرنے سے جو ممکنہ طور پر اناج کی کاشت سے محروم ہو گئے ہیں، نو ریاستوں میں ملک کے خوردنی تیل کی پیداوار میں 20 فیصد اضافہ کر سکتے ہیں، جس سے تیل کے بیجوں کی پیداوار میں 7.36 میٹرک ٹن کا اضافہ ہو سکتا ہے اور درآمدی انحصار کو 2.1 میٹرک ٹن تک کم کیا جا سکتا ہے۔
  • ملک بھر میں چاول کم پیدا کرنے والے علاقے تیل کے بیجوں کی کاشت میں افقی توسیع کے لیے ایک امید افزا موقع ظاہر کرتے ہیں۔ دس ریاستوں میں چاول کم پیدا کرنے والے رقبے کے ایک تہائی حصے کو تیل کے بیج کی کاشت کے لیے استعمال کرنے سے تیل کے بیجوں کی پیداوار میں 3.12 میٹرک ٹن تک اضافہ ہو سکتا ہے اور درآمدی انحصار کو 1.03 میٹرک ٹن تک کم کیا جا سکتا ہے۔
  • بہتر ٹیکنالوجی اور موثر انتظامی طریقوں کو وسیع پیمانے پر اپنانے کے ذریعے ارنڈ میں 12فیصد سے سورج مکھی میں 96فیصد تک پیداوار کے فرق کو پورا کرنا، یعنی عمودی توسیع سے ملک کی تیل کے بیجوں کی پیداوار میں 17.4 میٹرک ٹن تک اضافہ ہو سکتا ہے۔ اس سے خوردنی تیل کی درآمدات میں 3.7 ملین ٹن تک کمی آئے گی۔
  • صرف پام آئل، ہدفی توسیع کے ذریعے، ممکنہ طور پر 34.4 میٹرک ٹن خوردنی تیل میں اضافہ کر سکتا ہے، جس سے طلب اور رسد کے موجودہ فرق کو ختم کرنے کی طرف کافی پیش رفت ہو سکتی ہے۔ اس کوشش کو 284 اضلاع میں آئی سی اے آر-آئی آئی او پی آر کے ذریعہ شناخت شدہ غیر استعمال شدہ صلاحیت سے فائدہ اٹھانے پر توجہ مرکوز کرنی چاہئے، جس کا تخمینہ تیل کی کھجور کی کاشت کے لئے ملک بھر میں اضافی 2.43 میٹرک ہیکٹیئر زمین کا ہے۔ مزید برآں، آئی سی اے آر-آئی آئی او پی آر کے شناخت شدہ اضلاع (یعنی 6.18 میٹرک ہیکٹیئر) میں واقع بنجر زمینوں کے دو تہائی انتہائی موزوں علاقوں کو حکمت عملی کے ساتھ استعمال کرنا مزید افقی توسیع کا ایک اہم موقع پیش کرتا ہے۔
  • چاول کا چوکر، 1.9 میٹرک ٹن خوردنی تیل کی تخمینی صلاحیت پیش کرتا ہے، جس میں 0.85 میٹرک ٹن فی الحال استعمال نہیں کیا گیا ہے۔ اسی طرح، روئی کا بیج خوردنی تیل کی اضافی 1.4 میٹرک ٹن کی پیداوار کا امکان پیش کرتا ہے، جو ملک کے خوردنی تیل کی طلب اور رسد کے فرق یا درآمدی انحصار میں مزید 9.7 فیصد کمی میں معاون ہے۔
  • مجموعی طور پر، مجوزہ اسٹریٹجک مداخلتیں بالترتیب 2030 اور 2047 تک 36.2 میٹرک ٹن اور 70.2 میٹرک ٹن کی متوقع خوردنی تیل کی سپلائی حاصل کر سکتی ہیں۔ خوردنی تیل کی پیداوار میں ممکنہ فائدہ کا تخمینہ موجودہ پیداواری سطح کے ساتھ مل کر مجوزہ اسٹریٹجک مداخلتوں سے لگایا گیا ہے جس کا اندازہ حالیہ ترقی کے رجحان (3فیصد کے سی اے جی آر) کے ساتھ خود کفالت کے حصول کے لیے ہے سوائے سب سے زیادہ متقاضی منظر نامے (یعنی طرز عمل کے) کے اس منظر نامے کے تحت 2030 کے زیادہ فوری ہدف کی متوقع طلب کو پورا کرنے کے لیے، 2030-2021 کی مدت کے لیے 5.2فیصد کا سی اے جی آر درکار ہوگا، جو حالیہ ترقی کی صورت حال سے 2.2فیصد اضافے کی نمائندگی کرتا ہے۔ یہ ٹارگٹڈ اضافہ زیادہ توجہ مرکوز، سخت عمل درآمد اور گہرے نقطہ نظر کے ذریعے حاصل کیا جا سکتا ہے۔

اس کے علاوہ، رپورٹ اس بات پر روشنی ڈالتی ہے کہ بیج کے استعمال اور پروسیسنگ کی صلاحیتوں کو بہتر بنانا خوردنی تیل کی خود کفالت کی بنیاد کو مضبوط بنانے کے لیے بہت ضروری ہے جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ صرف اعلیٰ قسم کے بیج ہی پیداوار بڑھانے میں نمایاں طور پر (15 سے20فیصد) حصہ ڈال سکتے ہیں، ممکنہ طور پر اس تک پہنچنے میں اعلی سطح (45فیصد) جب دوسرے زرعی آدانوں کے موثر انتظام کے ساتھ مل کرایسا کیا جائے۔ تاہم، موجودہ بیج کی تبدیلی کا تناسب(ایس آر آر) 80-85 فیصد کے ہدف سے کم ہے، جو کہ مونگ پھلی میں 25فیصد سے لے کر ریپسیڈ سرسوں میں 62فیصد تک ہے، مجموعی پیداوار میں بہتری میں رکاوٹ ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی تجویز کیا گیا کہ موجودہ ملوں کو جدید بنانے اور پراسیسنگ انفراسٹرکچر میں حکمت عملی سے سرمایہ کاری کرنے سے کارکردگی میں بہتری آئے گی اور فضلہ کو کم سے کم کیا جائے گا کیونکہ ملک کے سبزیوں کے تیل کے شعبے میں بہت سے چھوٹے پیمانے پر، کم ٹیکنالوجی والے پلانٹس کی خاصیت ہے جس میں کافی اضافی صلاحیت موجود ہے، جو اس کی خوردنی اشیاء کا تیل صاف کرنے کی صلاحیت کا صرف 30 فیصد استعمال کرتے ہیں۔

چونکہ خوردنی تیل میں خود کفالت کا حصول ایک اہم قومی ترجیح ہے، اس لیے اس راستے پر کامیابی کے ساتھ سفر کے لیے اس رپورٹ کی سفارشات اور آگے کا راستہ ایک بنیادی فیلڈ سروے سے حاصل کردہ قیمتی بصیرت پر مبنی ہے جس میں تیل کے بیج اگانے والے سات بڑی تیل بیج پیدا کرنے والی ریاستوں(راجستھان، مہاراشٹر، مدھیہ پردیش، اتر پردیش، ہریانہ، آندھرا پردیش، اور کرناٹک) کسانوں کے 1,261 کسان شامل ہیں۔ رپورٹ کا اختتام خوردنی تیل میں خود کفالت کے حصول کے لیے کئی سفارشات کے ساتھ کیا گیا ہے، جس میں تیل کے بیجوں کے رقبے کو برقرار رکھنے، بیجوں کا پتہ لگانے اور کوالٹی ایشورنس، بہتر اور جدید پیداواری ٹیکنالوجی کو اپنانے، پروسیسنگ اور ریفائننگ کے ذریعے ویلیو ایڈ، موثر مارکیٹنگ اور مضبوط مارکیٹ لنکس پر توجہ مرکوز کرنا شامل ہے۔ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی حوصلہ افزائی، متوازن نمو کے لیے ایک متحرک تجارتی پالیسی تیار کرنا، خوردنی تیل کے قومی مشن کے دائرہ کار کو وسیع کرنا، تجویز کردہ غذائی رہنما خطوط پر عوامی بیداری کو بڑھانا، خوراک کی صنعت میں گھریلو تیل کے بیجوں کے استعمال کی حوصلہ افزائی اور حوصلہ افزائی کرنا وغیرہ۔ رپورٹ میں مزید روشنی ڈالی گئی ہے کہ تیل کے بیجوں کی پیداوار میں تفاوت کو دور کرنے کے لیے ڈیٹا پر مبنی نقطہ نظر اور علاقائی فرق کو پر کرنے کے لیے مضبوط نظام کی ضرورت ہے اور خوردنی تیل کے شعبے میں ‘‘آتم نربھرتا’’ کو قومی خوراک کے ساتھ یقینی بنانے کے لیے خوردنی تیل کے شعبے کو تبدیل کرنے کے لیے تحقیق اور ترقی میں سرمایہ کاری میں سلامتی اور اقتصادی استحکام بہت ضروری ہے۔

رپورٹ تک رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔

https://www.niti.gov.in/sites/default/files/2024-08/Pathways_and_Strategy_for_Accelerating_Growth_in_Edible_Oil_towards_Goal_of_Atmanirbharta_August%2028_Final_compressed.pdf

*********

(ش ح ۔ م م۔ج ق ۔ن ع۔ ف ر(

U.No 10318



(Release ID: 2049871) Visitor Counter : 17