وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

ہند- جنوبی افریقہ بحریہ کے عملے کے درمیان 12ویں بات چیت

Posted On: 29 AUG 2024 3:50PM by PIB Delhi

27 - 28 اگست 2024 کو نئی دہلی میں  ہند-جنوبی افریقہ بحریہ کے عملے کی 12ویں بات چیت ہوئی، جس سے دونوں ممالک کے درمیان بحریہ سے بحریہ کے تعاون کو مزید تقویت حاصل ہوئی۔ ہندوستانی بحریہ کے ریئر ایڈمرل نربھے بپنا،اےسی این  ایس (ایف سی آئی) اور جنوبی افریقی بحریہ کے چیف ڈائریکٹر میری ٹائم اسٹریٹیجی ریئر ایڈمرل ڈیوڈ مننگی مکھونٹو کی مشترکہ صدارت میں ہونے والی بات چیت نے بحری تعلقات اور آپریشنل ہم آہنگی کو مضبوط بنانے کے لیے باہمی عزم پر زور دیا۔

مستقبل کے تعاون کی بنیاد ڈالنے کے لیے، اس سال ہونے والی بات چیت میں کئی اہم شعبوں پر توجہ مرکوز کی گئی، بشمول تیاری اور کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے آپریشنل تربیت؛ اور پلیٹ فارمز کے درمیان محفوظ معلومات کے تبادلے کے پروٹوکول کا قیام۔ مزید برآں، بات چیت نے مسلسل تبادلوں اور مشقوں، جیسےآئی بی ایس اے ایم اے آر (انڈیا-برازیل-جنوبی افریقہ میری ٹائم ایکسرسائز) کے ذریعے، بحری ڈومین میں ابھرتی ہوئی پیچیدگیوں کو حل کرنے کے لیے آپریشنل تعاملات کی کھوج کی گئی۔

بات چیت میں نیوکلیئر، بائیولوجیکل، کیمیکل ڈیفنس بشمول ڈیمج کنٹرول (این بی سی ڈی) میں بہترین طریقوں کے تبادلے کے مواقع شامل تھے۔ اور ڈائیونگ سپورٹ، سبجیکٹ میٹر ایکسپرٹ ایکسچینجز (ایس ایم ای ای) کے ذریعے اہلکاروں کے تبادلے پر زور دیا گیا، اور متعلقہ تربیتی سہولیات میں جدید تربیتی کورسز سے فائدہ اٹھانے کے امکانات پر بھی غور کیا گیا۔

جاری بات چیت میری ٹائم سیکورٹی اور آپریشنل تعاون کے مشترکہ وژن کی مثال پیش کرتی ہے، اور جنوبی افریقی بحریہ اور ہندوستانی بحریہ کے درمیان گہرے تعاون کو فروغ دینے کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/01RZO1.jpg

********

ش ح۔ ج ق ۔ف ر

 (U: 10312)


(Release ID: 2049759) Visitor Counter : 41