کابینہ
کابینہ نے‘زرعی بنیادی ڈھانچے کے فنڈ’ کی مرکزی شعبے کی اسکیم کی بتدریج توسیع کی منظوری دی
Posted On:
28 AUG 2024 3:28PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی زیر صدارت مرکزی کابینہ نے آج ‘زرعی بنیادی ڈھانچے کے فنڈ’ کے تحت مالیاتی سہولت کی مرکزی شعبے کی اسکیم میں بتدریج توسیع کو منظوری دی، تاکہ اسے مزید پرکشش، اثر انگیز اور جامع بنایا جا سکے۔
ملک میں زرعی بنیادی ڈھانچے کو بڑھانے، مضبوط کرنے اور کاشتکار برادری کی مدد کے لیے ایک اہم اقدام میں، حکومت نے زرعی بنیادی ڈھانچے کے فنڈ (اے آئی ایف) اسکیم کے دائرہ کار کو بڑھانے کے لیے کئی اقدامات کا اعلان کیا ہے۔ ان اقدامات کا مقصد اہل پروجیکٹوں کے دائرہ کار کو بڑھانا اور ایک مضبوط زرعی بنیادی ڈھانچے کے ایکو سسٹم کو فروغ دینے کے لیے اضافی معاون اقدامات کو مربوط کرنا ہے۔
قابل عمل کاشتکاری کے اثاثے: ‘کمیونٹی کاشتکاری کے اثاثے تیار کرنے کے لیے قابل عمل پروجیکٹوں’ کے تحت بنیادی ڈھانچے کی تخلیق کے لیے اسکیم کے تمام اہل استفادہ کنندگان کو اجازت دینا۔ توقع ہے کہ اس اقدام سے قابل عمل پروجیکٹوں کی ترقی میں سہولت ہو گی ،جس سے کمیونٹی کاشتکاری کی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا، اس طرح اس شعبے میں پیداواری صلاحیت اور پائیداری کی صورتحال بہتر ہوگی۔
مربوط پروسیسنگ پروجیکٹس: اے آئی ایف کے تحت اہل سرگرمیوں کی فہرست میں مربوط پرائمری ثانوی پروسیسنگ پروجیکٹس کو شامل کرنا۔ تاہم اسٹینڈ الون ثانوی پروجیکٹس اہل نہیں ہوں گے اور ان کا احاطہ فوڈ پروسیسنگ صنعتوں کی وزارت کی اسکیموں کے تحت کیا جائے گا۔
پی ایم کُسم اجزاء- اے : کسانوں/کسانوں کے گروپ/فارمر پروڈیوسر تنظیموں/کوآپریٹیو/پنچایتوں کے لیے اے آئی ایف کے ساتھ پی ایم کُسم کے اجزاء –اے کو شامل کرنے کی اجازت دینا۔ ان اقدامات کی صف بندی کا مقصد زرعی بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے ساتھ ساتھ پائیدار صاف ستھری توانائی کے سولیوشنز کو فروغ دینا ہے۔
این اے بی سن رکشن:سی جی ٹی ایم ایس ای کے علاوہ این اے بی سن رکشن ٹرسٹی کمپنی پرائیویٹ لمٹیڈ کے ذریعے بھی ایف پی او کا اے آئی ایف کریڈٹ گارنٹی کوریج دینے کی تجویز ہے۔ کریڈٹ گارنٹی متبادل کی اس توسیع کا مقصد ایف پی او کی مالیاتی سیکورٹی اور کریڈٹ کی اہلیت کو بڑھانا ہے۔اس طرح زرعی بنیادی ڈھانچے کی پروجیکٹوں میں مزید سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔
سال 2020 میں وزیر اعظم کے ذریعہ اس کے آغاز کے بعد سے اے آئی ایف نے 6623 گوداموں،688 کولڈ اسٹورز اور 21 سائلو پروجیکٹوں کی تخلیق میں معاونت کی ہے، جس کے نتیجے میں ملک میں تقریباً 500 ایل ایم ٹی کی اضافی ذخیرے کی گنجائش پیدا ہوئی ہے۔ اس میں465 ایل ایم ٹی خشک ذخیرہ اور 35 ایل ایم ٹی کولڈ اسٹوریج کی گنجائش شامل ہے۔اس اضافی ذخیرہ کرنے کی گنجائش سے سالانہ 18.6 ایل ایم ٹی ا ناج اور 3.44 ایل ایم ٹی باغبانی کی پیداوار کی بچت کی جا سکتی ہے۔ اب تک اے آئی ایف کے تحت 74,508 پروجیکٹوں کے لیے 47,575 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی ہے۔ ان منظور شدہ منصوبوں نے زرعی شعبے میں 78,596 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کو متحرک کیا ہے ،جس میں سے 78,433 کروڑ روپے نجی اداروں سے متحرک کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ اے آئی آف کے تحت منظور شدہ بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں نے زراعت کے شعبے میں 8.19 لاکھ سے زیادہ دیہی روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں مدد کی ہے۔
اے آئی ایف اسکیم کے دائرہ کار میں توسیع ترقی کو مزید آگے بڑھانے، پیداواری صلاحیت کو بہتر بنانے، فارم کی آمدنی میں اضافہ اور ملک میں زراعت کی مجموعی پائیداری میں تعاون کرنے کے لیے تیار ہے۔ یہ اقدامات ملک میں فارم کے بنیادی ڈھانچے کی جامع ترقی کے ذریعے زرعی شعبے کو مضبوط بنانے کے لیے حکومت کے عزم کی بھی نشاندہی کرتے ہیں۔
****
ش ح۔ا گ۔ن ع
U:10268
(Release ID: 2049357)
Visitor Counter : 69
Read this release in:
Odia
,
Bengali
,
English
,
Hindi
,
Hindi_MP
,
Marathi
,
Nepali
,
Assamese
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam