وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

انڈین کوسٹ گارڈ نے رات کے وقت ریسکیو کاجرات مندانہ کارنامہ انجام دیا،مربوط آپریشن میں 11 جانیں بچائیں

Posted On: 26 AUG 2024 2:50PM by PIB Delhi

انڈین کوسٹ گارڈ (آئی سی جی)نے 26 اگست 2024 کو رات کے وقت ایک مشکل تلاش اور بچاؤ کارروائی کے دوران مشکل سے دو چار  ایم وی آئی  ٹی ٹی پوما عملے کو بچایا۔ ممبئی میں رجسٹرڈ جنرل کارگو جہاز کولکاتہ سے پورٹ بلیئر جا رہا تھا،جب مبینہ طور پر ساگر جزیرے (مغربی بنگال)سے تقریباً 90 ناٹیکل میل جنوب میں ڈوب گیا۔

میری ٹائم سرچ اینڈ ریسکیو کوآرڈینیشن سنٹر (ایم آر سی سی)چنئی کو ابتدائی طور پر 25 اگست 2024 کی شام دیر گئے ایک مشکل حالات کے بارے میں اشارہ ملا۔ کولکتہ میں آئی سی جی کے علاقائی ہیڈ کوارٹر (نارتھ ایسٹ)نے فوری طور پر دو آئی سی جی جہازوں اور ایک ڈورنیئر ہوائی جہاز کو سائٹ پرمتحرک کیا۔ ڈورنیئر ہوائی جہاز، جو رات میں چلنے کے قابل اعلیٰ درجے کے سینسرز سے لیس تھا، اسے صورتحال کا پتہ لگا اور اس نے  مشکل سے دوچار عملے سے بچ جانے کے قابل ریڈ پلیئرز کو دیکھا۔

ہوائی جہاز کی رہنمائی میں آئی سی جی جہاز کوآرڈینیٹس تک پہنچا، جہاں زندہ بچ جانے والوں کو دو لائف رافٹس ایک ساتھ بندھے ہوئے پائے ملے ۔ مشکل موسمی حالات کے باوجود آئی سی جی کے بحری جہاز سارنگ اور اموگ نے ​​ڈورنیئر طیارے کے ساتھ مل کر 25 اگست کے آخری اور 26 اگست کے ابتدائی اوقات میں عملے کی حفاظت کو یقینی بناتے ہوئے ایک مربوط سمندری فضائی ریسکیو  آپریشن کوانجام دیا۔

 

*************

(ش ح ۔ م م ۔ن ع(

U.No 10219


(Release ID: 2048925) Visitor Counter : 53