نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

نائب صدر جمہوریہ نے جنم اشٹمی کے موقع پر اہل وطن کو مبارک باد دی

Posted On: 25 AUG 2024 2:34PM by PIB Delhi

نائب صدرجمہوریہ جناب جگدیپ دھنکھڑ نے جنم اشٹمی کے موقع پر لوگوں کو مبارکباد دی ہے۔ ان کے پیغام کا مکمل متن درج ذیل ہے-

”آفاقی محبت، علم اور فرض شناسی کا مترادف جنم اشٹمی کا یہ تہوار بھگوان شری کرشن کے یوم پیدائش پر مبنی ہے جو روحانی نقطہ نظر سے بہت اہم ہے۔

یہ تہوار مذہب کی لازوال اقدار کو اجاگر کرتا ہے اور برائی پر اچھائی کی فتح کا پیغام دیتا ہے اور ہمیں اس راستے پر زندگی گزارنے کی اہمیت کا احساس دلاتا ہے۔ جنم اشٹمی کے اس پرمسرت موقع پر بھگوان شری کرشنا کی تعلیمات کے بارے میں سوچیں اور ان کے مطابق زندگی گزارنے کی کوشش کریں تاکہ ہمارے معاشرے میں اتحاد، امن اور ہم آہنگی قائم رہے۔

آئیے، اس مبارک موقع پر، ہم اخلاق کا راستہ اپنائیں اور سب کی فلاح و بہبود کے لیے لگن سے کام کرنے کا عزم کریں۔

 

جے شری کرشن!“

                                               **************

ش ح۔ ف ش ع- م ر

25-08-2024

U: 10202


(Release ID: 2048733) Visitor Counter : 46