امور داخلہ کی وزارت
امورِ داخلہ اور تعاون كے مرکزی وزیر كا رائے پور میں بائیں بازو کی انتہا پسندی پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب
مارچ 2026 سے پہلے ملک میں بائیں بازو کی انتہا پسندی کا مکمل خاتمہ کر دیا جائے گا
مودی حکومت نے بائیں بازو کی انتہا پسندی کے نظریے کے بجائے ترقی پر لوگوں میں اعتماد پیدا کرنے کا کام کیا ہے
مودی حکومت بائیں بازو کی انتہا پسندی کی وجہ سے ترقی کی کمی کے خلا کو پر کرنے کے رخ پعر مسلسل کوشاں
مودی حکومت نے ایل ڈبلیو ای کی مالی اعانت کے پورے ماحولیاتی نظام كیخلاف سخت كاررواءی كی ہے اور نکسلیوں سے متاثرہ علاقوں میں سیکورٹی کے خلا کو پُر کیا ہے
بائیں بازو کی انتہا پسندی کو محدود کرنا ملک کی سیکیورٹی فورس اور جمہوریت کی فتح ہے
سیکورٹی فورس بائیں بازو کی انتہا پسندی سے متاثرہ علاقوں میں ترقیاتی کاموں کی نگرانی کر رہی ہے
وزارت داخلہ اور چھتیس گڑھ كی حکومت مشترکہ طور پر ایل ڈبلیو ای کی وجہ سے ناخواندہ رہ جانے والوں کو تعلیم دینے کے لیے ایک مہم چلائیں گی
چھتیس گڑھ كی حکومت نے مارچ 2025 تک تمام سرکاری اسکیموں کی 100 فیصد سیچوریشن کا ہدف مقرر کیا ہے
چھتیس گڑھ حکومت جلد ہی ایک نئی ہتھیار ڈالنے کی پالیسی لائے گی تاکہ نوجوان ہتھیار چھوڑ کر قومی دھارے میں شامل ہو سکیں
بائیں بازو کی انتہا پسندی میں شامل نوجوانوں سے اپیل ہے کہ وہ تشدد سے پرہیز کریں اور ترقی کی مہایگیہ میں شامل ہوں
Posted On:
24 AUG 2024 9:33PM by PIB Delhi
امورِ داخلہ اور تعاون کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے آج چھتیس گڑھ کے رائے پور میں بائیں بازو کی انتہا پسندی پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امیت شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں بائیں بازو کی انتہا پسندی کے خلاف لڑائی حتمی مرحلے میں ہے اوراب وقت آگیا ہے کہ ایل ڈبلیو ای کے خلاف ایک مضبوط حکمت عملی كے تحت بے رحمانہ انداز میں آخری ضرب لگائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ مارچ 2026 سے پہلے ملک میں بائیں بازو کی انتہا پسندی کا مکمل خاتمہ کر دیا جائے گا۔
جناب امت شاہ نے کہا کہ مودی حکومت نے بائیں بازو کی انتہا پسندی کے نظریے کے بجائے ترقی میں لوگوں میں اعتماد پیدا کرنے کا کام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بائیں بازو کی انتہا پسندی ملک کے جمہوری نظام کے سامنے سب سے بڑا چیلنج ہے اور مودی حکومت نے بائیں بازو کی انتہا پسندی کو ایک چیلنج کے طور پر لیا ہے اور وہ ملک سے اس مسئلے کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ مرکزی وزیر داخلہ نے بائیں بازو کی انتہا پسندی میں ملوث نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ تشدد سے پرہیز کریں اور وزیر اعظم مودی کی قیادت میں ملک کی ترقی کے مہایگیہ میں شامل ہوں۔
جناب امت شاہ نے کہا کہ مودی حکومت بائیں بازو کی انتہا پسندی کے نظریے سے گریز كرتے ہوءے ترقی کے یقین کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت بائیں بازو کی انتہا پسندی کی وجہ سے ترقی کے فقدان کے خلا کو پر کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔ جناب شاہ نے نشاندہی کی کہ مودی حکومت کی ثابت قدمی کے نتیجے میں 2019 سے 2024 کے دوران کئی ریاستیں بائیں بازو کی انتہا پسندی سے تقریباً مکمل طور پر آزاد ہو چکی ہیں۔
امور داخلہ اور تعاون كے مرکزی وزیر نے کہا کہ 2022 میں 4 دہائیوں میں پہلی بار بائیں بازو کے تشدد سے ہونے والی اموات کی تعداد 100 سے نیچے آگئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 2022 اور 2024 کے درمیان ایل ڈبلیو ای سے متعلق پرتشدد واقعات کی سب سے کم تعداد رپورٹ کی گئی۔ جناب شاہ نے کہا کہ 2010 میں 1005 میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئی تھیں لیکن 2023 میں یہ تعداد کم ہو کر 138 رہ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بائیں بازو کی انتہا پسندی کو محدود کرنا ملک کی سیکورٹی فورسز اور جمہوریت کی فتح ہے۔
جناب امت شاہ نے کہا کہ 2017 میں سی آر پی ایف میں ’بستریہ بٹالین‘ قائم کی گئی تھی جس میں تمام جوان بستر علاقے سے تھے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی کابینہ سے منظوری لینے کے بعد 2022 میں ایک خصوصی مہم کے تحت دنتے واڑہ، سکما اور بیجاپور کے 400 قبائلی فوجیوں کو اس بٹالین میں بھرتی کیا گیا تھا۔
مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ اس مسئلے سے لڑنے کے ساتھ ساتھ سیکورٹی فورس كے جوان بائیں بازو کی انتہا پسندی سے متاثرہ علاقوں میں ترقیاتی کاموں کی بھی نگرانی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کے پچھلے 10 سالوں میں چھتیس گڑھ میں کنیکٹیویٹی، سڑک کی تعمیر اور مالیاتی ایڈجسٹمنٹ کی سمت میں کافی کام کیا گیا ہے۔ جناب شاہ نے کہا کہ چھتیس گڑھ حکومت جلد ہی ایک نئی ہتھیار ڈالنے کی پالیسی لائے گی تاکہ نوجوان ہتھیار چھوڑ کر موثر انداز میں ترقی کے مرکزی دھارے میں شامل ہو سکیں۔ انہوں نے کہا کہ چھتیس گڑھ كی حکومت نے تمام سرکاری اسکیموں کو 100 فیصد مکمل کرنے کے لیے مارچ 2025 کا ہدف مقرر کیا ہے۔ جناب شاہ نے کہا کہ وزارت داخلہ اور چھتیس گڑھ حکومت مشترکہ طور پر ان لوگوں کو تعلیم دینے کے لیے ایک مہم چلائے گی جو بائیں بازو کی انتہا پسندی كے سبب ناخواندہ رہ گئے ہیں۔
******
U.No:10200
ش ح۔رف۔س ا
(Release ID: 2048722)
Visitor Counter : 35