وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

وزیر دفاع  جناب راج ناتھ سنگھ  نے واشنگٹن ڈی سی میں امریکی دفاعی کمپنیوں کی سینئر قیادت کے ساتھ بات چیت کی


ہندوستان میں دفاعی شعبے میں مختلف ابھرتے ہوئے مشترکہ ترقی اور مشترکہ پیداوار کے مواقع کا خاکہ پیش کیا

Posted On: 24 AUG 2024 6:28PM by PIB Delhi

وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے 23 اگست 2024 کو واشنگٹن ڈی سی میں یو ایس انڈیا اسٹریٹجک پارٹنرشپ فورم کے زیر اہتمام ایک انڈسٹری راؤنڈ ٹیبل میں امریکی دفاعی کمپنیوں کی سینئر قیادت کے ساتھ بات چیت کی۔ انہوں نے ہندوستان میں دفاعی شعبے میں مختلف ابھرتے ہوئے مشترکہ ترقی اور مشترکہ پیداوار کے مواقع کا خاکہ پیش کیا۔ حکومت ہند کی طرف سے شروع کی گئی ترقی پسند اصلاحات نے بہت سے غیر ملکی اصل سازوسامان کے مینوفیکچررز کی حوصلہ افزائی کی ہے،اس میں امریکہ سے، بھارت میں مینوفیکچرنگ یونٹس قائم کرنے، جوائنٹ وینچرز تیار کرنے، اور ہندوستان کو اپنا متبادل برآمدی اڈہ بنانا بھی شامل ہے۔ ہندوستان میں جی ای 414 ایرو انجنوں کی منصوبہ بند مشترکہ پیداوار ہندوستان اور امریکہ کے باہمی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔

جناب راج ناتھ سنگھ نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ 'شراکت داری' اور 'مشترکہ کوششیں' وہ دو کلیدی الفاظ ہیں جو دیگر ممالک کے ساتھ ہندوستان کی دفاعی صنعت کی شراکت میں فرق پیدا کرتے ہیں۔

اس تقریب میں امریکہ کی ممتاز دفاعی اور ٹیکنالوجی کمپنیوں جیسے بوئنگ، جی ای، جنرل اٹامکس، جنرل ڈائنامکس لینڈ سسٹمز، ایل تھری ہیرس، لاک ہیڈ مارٹن، ریتھیون ٹیکنالوجیز، رولز رائس اور تھائر مہان کی سینئر قیادت نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ، آئیڈیا فورج، ٹاٹا سنز اور ٹسیکنڈ جیسی چند ہندوستانی کمپنیاں، کوہن گروپ کے سینئر لیڈروں کے ساتھ وزیر دفاع کے ساتھ بات چیت میں شریک ہوئیں۔ بات چیت کے دوران، کاروباری رہنماؤں نے مختصر طور پر ہندوستان کے لیے اپنے جاری منصوبوں اور مستقبل کے منصوبوں کا خاکہ پیش کیا، اور قیمتی آراء فراہم کیں۔

************

 

ش ح ۔ ا  م    ۔  م  ص

 (U: 10188)



(Release ID: 2048575) Visitor Counter : 40