وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ کی واشنگٹن ڈی سی میں امریکی قومی سلامتی مشیر جناب جیک سولیوان سے ملاقات


ابھرتی جغرافیائی وسیاسی صورتحال ، کلیدی علاقائی سیکورٹی معاملات اور دفاعی صنعتی اشتراک پر تبادلہ خیال

رکشا منتری کی امریکی دفاعی صنعت کے اکابرین سے ملاقاتیں، جناب سنگھ نے کہا کہ ہندوستان ابھرتے ہوئے چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے صلاحیت سازی اور صنعتی ساجھیداری کے لئے امریکہ کے ساتھ قریبی اشتراک اور ساتھ کام کرنے کا خواہاں ہے

Posted On: 24 AUG 2024 8:59AM by PIB Delhi

رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ نے 23 اگست 2024 کو واشنگٹن ڈی سی میں امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر جناب جیک سولیوان سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے ابھرتی جغرافیائی وسیاسی صورتحال اور اہم علاقائی سیکورٹی معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں فریقوں نے ہندوستان اور امریکہ کے درمیان جاری دفاعی صنعتی مشترکہ پروجیکٹوں پر بھی بات کی اور ان امکانی شعبوں پر غور کیا جہاں دونوں ملکوں کی صنعتیں مل کر کام کرسکتی ہیں۔

وزیر دفاع نے واشنگٹن ڈی سی میں کلیدی اشتراک کی امریکہ ہندو پارٹنر شپ فورم کی جانب سے منعقدہ راؤنڈ ٹیبل کے دوران امریکہ دفاعی صنعت کے سرکردہ صنعتکاروں سے بھی ملاقات کی۔ راؤنڈ ٹیبل میں امریکہ کی دفاعی اور تکنیکی کمپنیوں نے بھاری تعداد میں شرکت کی۔

جناب راج ناتھ سنگھ نے زور دے کہا کہ ہندوستان امرکی سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی کا خیر مقدم کرتا ہے اور ہنرمند کارکنوں پر مشتمل ٹھو س بنیاد، ایف ڈی آئی اور کاروبار میں آسانی کے طریقہ کار اور وسیع گھریلو منڈی کے ساتھ پوری طرح سے تیار ہے۔ بعد میں رکشا منتری یو ایس انڈیا بزنس کونسل کے وفد سے مختصر ملاقات بھی کی۔

******

 

U.No:10177

ش ح۔رف۔س ا


(Release ID: 2048442) Visitor Counter : 59