عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

حکومت ہند کے انتظامی اصلاحات کے محکمے (ڈی اے آر پی جی)اور حکومت ملیشیا کے پبلک سروس ڈپارٹمنٹ، وزیر اعظم کے محکمہ کے درمیان پانچ (05) سال کی مدت کے لیے‘عوامی نظم و نسق اور حکومتی اصلاحات کے شعبے میں تعاون’سے متعلق ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے گئے

Posted On: 23 AUG 2024 1:15PM by PIB Delhi

حکومت ہند کی عملے، عوامی شکایات  اور پنشن کی وزارت کے انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے (ڈی اے آر پی جی) اور حکومت ملیشیا کے پبلک سروس ڈپارٹمنٹ ، وزیر اعظم کے محکمے کے درمیان20 اگست 2024 سے 5سال کی مدت کے لیے عوامی نظم و نسق اور حکومتی اصلاحات کے شعبے میں تعاون سے متعلق ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے۔

مفاہمت نامے کے تبادلے کے لیے رسمی تقریب 20 اگست 2024 کو حیدرآباد ہاؤس ، نئی دہلی میں ہندوستان کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور ملیشیا کے وزیر اعظم عزت مآب داتو سیری انور بن ابراہیم  کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔

https://live.staticflickr.com/65535/53934262162_6f706620e7_m.jpg

مفاہمت نامے کا مقصد یہ ہے کہ دونوں ممالک ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے شہریوں کی مرکزی خدمات کی فراہمی؛ ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے عوامی خدمات کی مؤثر فراہمی کے لیے حکومتی عمل کو آسان بنانے اور ری- انجینئرنگ؛ عوامی خدمات کی فراہمی میں شفافیت اور جوابدہی کو فروغ دینے؛ انسانی وسائل کے انتظام/قیادت کی ترقی؛ پبلک سیکٹر مینجمنٹ اور اصلاحات؛ عوامی شکایات کے ازالے کا طریقہ کار اور ای گورننس/ڈیجیٹل  گورنمنٹ  جیسے شعبوں میں تعاون کی حوصلہ افزائی اور فروغ کے لیے ضروری اقدامات کرنے کی کوشش کریں۔

مفاہمت نامے کے تحت تعاون کے نفاذ کے لیے ذمہ دار ایک مشترکہ ورکنگ گروپ قائم کیا جائے گا۔

 

****

ش ح۔ا گ۔ن ع

U:10148



(Release ID: 2048174) Visitor Counter : 11