دیہی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 25 اگست کو 11 لاکھ لکھ پتی دیدیوں کو سرٹیفکیٹ دیں گے اور ان کے ساتھ بات چیت کریں گے:جناب شیوراج سنگھ چوہان


وزیر اعظم 2500 کروڑ روپے کا ایک ریوالونگ فنڈ جاری کریں گے ،جس سے 4.3 لاکھ اپنی مدد آپ گروپوں کے تقریباً 48 لاکھ ممبران کو فائدہ پہنچے گا:جناب چوہان

جناب نریندر مودی 5000 کروڑ روپے کا بینک قرض بھی جاری کریں گے، جس سے 2,35,400 اپنی مدد آپ گروپوں کے 25.8 لاکھ ممبران کو فائدہ پہنچے گا:جناب شیوراج سنگھ چوہان

ورچوئل میڈیم کے ذریعے34 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے تقریباً 30,000 مقامات پروگرام میں شامل ہوں گے: جناب چوہان

Posted On: 22 AUG 2024 5:08PM by PIB Delhi

دیہی ترقی اور زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب شیوراج سنگھ چوہان نے 25 اگست 2024 کو مہاراشٹر کے جلگاؤں میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے پروگرام کے بارے میں آج نئی دہلی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ مرکزی وزیر مملکت جناب چندر شیکھر  پیماسانی  بھی میڈیا سے بات چیت کے دوران موجود تھے۔ جناب چوہان نے بتایا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی لکھ پتی دیدیوں کے ساتھ بات چیت کریں گے اور نئی 11 لاکھ لکھ پتی دیدیوں کو سرٹیفکیٹ بھی دیں گے۔ اس پروگرام میں وزیر اعظم ایک ریوالونگ فنڈ - 2500 کروڑ روپے کا کمیونٹی انویسٹمنٹ فنڈ جاری کریں گے، جس سے 4.3 لاکھ اپنی مدد آپ گروپوں (ایس ایچ جی)کے تقریباً 48 لاکھ اراکین کو فائدہ پہنچے گا۔ وزیر اعظم 5000 کروڑ روپے کا بینک قرض بھی جاری کریں گے، جس سے 2,35,400  اپنی مدد آپ گروپوں(ایس ایچ جی)کے 25.8 لاکھ ممبران کو فائدہ پہنچے گا۔ جناب چوہان نے یہ بھی بتایا کہ 34 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں تقریباً 30,000 مقامات یعنی ملک بھر کی ریاستی راجدھانیوں، ضلع ہیڈکوارٹر اور سی ایل ایف ورچوئل میڈیم کے ذریعے اس پروگرام میں شامل ہوں گے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001RK5P.jpg

 

 جناب شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ لکھ پتی دیدی وہ خواتین ہیں، جو سالانہ ایک لاکھ روپے یا اس سے زیادہ کماتی ہیں۔ ان لکھ پتی دیدیوں نے نہ صرف اپنے خاندانوں کو غربت سے نکالا ہے ،بلکہ باقی معاشرے کے لیے بھی رول ماڈل بن رہی ہیں۔ جناب چوہان نے بتایا کہ دیہی ترقی کی وزارت نے پہلے ہی ایک کروڑ لکھ پتی دیدیاں بنائی ہیں۔ اب ہمارا ہدف اگلے 3 سالوں میں3 کروڑ لکھ پتی دیدیاں بنانا ہے۔ یہ بات خوش آئند ہے کہ ان میں سے ایک سی آر پی نے 95 لکھ پتی دیدیاں بنائی ہیں۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002U3GO.jpg

 

مرکزی وزیر جناب شیوراج سنگھ چوہان نے مزید کہا کہ وزارت نے ایس ایچ جی خاندانوں کو 1 لاکھ روپے یا اس سے زیادہ کی سالانہ آمدنی حاصل کرنے کے قابل بنانے کے لیے ایک منظم عمل اپنایا ہے۔ اس میں قومی ریسورس پرسنز کی صلاحیت سازی ، پھر ہر ریاست میں ماسٹر ٹرینرز تیار کرنا شامل ہے۔ یہ ماسٹر ٹرینرز کمیونٹی ریسورس پرسنز (سی آر پی)کو بزنس پلاننگ، فنانسنگ اور کنورجنس کے عمل کی مزید تربیت دیتے ہیں۔ 3 لاکھ کمیونٹی ریسورس پرسنز ( سی آر پی) کا کیڈر، جنہیں کاروباری منصوبہ بندی اور ایس ایچ جی اراکین کی مہارت کی خصوصی تربیت دی گئی ہے، اس سلسلے میں بہترین خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ان میں سے کچھ سی آر پی کو بھی سہولت فراہم کی جائے گی۔

15 لاکھ نئی لکھ پتی دیدیوں کی فہرست (ریاست وار)

 

نمبر شمار

ریاست/مرکز کے زیر انتظام علاقے کا نام

ایس ایچ جی  ارکان کی نشانہ تعداد

نمبر شمار

ریاست/مرکز کے زیر انتظام علاقے کا نام

ایس ایچ جی  ارکان کی نشانہ تعداد

1

انڈمان و نکوبار جزائر

240

18

مدھیہ پردیش

96,240

2

آندھرا پردیش

1,22,160

19

مہاراشٹر

1,04,520

3

اروناچل پردیش

1260

20

منی پور

3,060

4

آسام

52,800

21

میگھالیہ

6,120

5

بہار

1,81,260

22

میزورم

1,080

6

چھتیس گڑھ

46,920

23

ناگالینڈ

1,800

7

دادراور نگر حویلی

180660

24

اُڈیشہ

97,200

8

گوا

44,580

25

پڈوچیری

660

9

گجرات

10,740

26

پنجاب

9,660

10

ہریانہ

4,980

27

راجستھان

67,620

11

ہماچل پردیش

13,980

28

سکم

840

12

جموں و کشمیر

13,980

29

تمل ناڈو

54,000

13

جھارکھنڈ

50,640

30

تلنگانہ

67,500

14

کرناٹک

47,580

31

تریپورہ

6,780

15

کیرالہ

53,580

32

اترپردیش

1,73,520

16

لداخ

180

33

اتراکھنڈ

7,200

17

لکش دیپ

60

34

مغربی بنگال

1,70,400

میزان

15,00,000

 

 

****

ش ح۔ا گ۔ن ع

U:10107

 


(Release ID: 2047731) Visitor Counter : 50