الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت

سوشل میڈیا پلیٹ فارمزآر جی کار میڈیکل کالج واقعہ میں متوفی کی شناخت کو ہٹانے سےمتعلق سپریم کورٹ کے حکم کی تعمیل کر یں


تمام حوالوں کو فوری طور پر ہٹانا ضروری ہے، جس میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اور الیکٹرونک میڈیا سے متوفی کے نام اور ویڈیو کلپس کو دکھانا شامل ہیں

Posted On: 21 AUG 2024 5:32PM by PIB Delhi

الیکٹرونکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت (ایم ای آئی ٹی وائی)نے ہندوستان میں کام کرنے والے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے کہا ہے کہ وہ   آر جی  کار میڈیکل کالج میں متوفی کے نام اور تصویروں کی سرکولیشن  اور کنوری گھوش @ اے این آر کے عنوان سے معامولے میں 20 اگست 2024 کے سپریم کورٹ کے حالیہ حکم کی تعمیل کریں۔

سپریم کورٹ آف انڈیا نے ایک حکم امتناعی کے ذریعے ہدایت کی ہے کہ متوفی کے نام کے تمام حوالوں کے ساتھ ساتھ متوفی کی تصویر کشی کرنے والی کسی بھی تصویر اور ویڈیو کلپس کو تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اور الیکٹرونک میڈیا سے فوری طور پر ہٹا دیا جائے۔ یہ ہدایت زیر بحث واقعے سے متعلق حساس مواد کی تشہیر سے متعلق خدشات کے بعد دی گئی ہے۔

عدالت کے حکم کا آپریٹو پیراگراف درج ذیل ہے:

‘‘یہ عدالت ایک حکم امتناعی حکم جاری کرنے پر مجبور ہے کیونکہ سوشل اور الیکٹرانک میڈیا نے لاش کی بازیابی کے بعد متوفی کی شناخت اور لاش کی تصاویر شائع کرنے کا سلسلہ شروع کیا ہے۔

اس کے مطابق ہم ہدایت کرتے ہیں کہ مذکورہ واقعہ میں متوفی کے نام کے تمام حوالہ جات، تصاویر اور ویڈیو کلپس کو اس حکم کی تعمیل کے تحت تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اور الیکٹرونک میڈیا سے فوری طور پر ہٹا دیا جائے گا۔’’

اس حکم کی روشنی میں ایم ای آئی ٹی وائی اس میں شامل افراد کی رازداری اور وقار کے تحفظ کے لیے عدالت کی ہدایت پر عمل کرنے کی اہمیت پر زور دیتا ہے اور اس لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو اس حکم کی تعمیل کو یقینی بنانے کے لیے فوری کارروائی کرنے کی ضرورت ہے۔

الیکٹرونکس اور آئی ٹی کی وزارت تمام سوشل میڈیا کمپنیوں پر زور دیتی ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ایسی حساس معلومات کو مزید پھیلایا نہ جائے۔ سپریم کورٹ کے حکم کی تعمیل میں ناکامی کے نتیجے میں قانونی نتائج اور مزید انضباطی کارروائی ہو سکتی ہے۔

تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز cyberlaw-legal@meity.gov.in پر الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت کو سپریم کورٹ کے حکم کی تعمیل کے جواب میں کی گئی کارروائی کے بارے میں بھی مطلع کریں گے۔

****

 

ش ح۔ح ا۔ن ع

U:10068



(Release ID: 2047361) Visitor Counter : 31