ٹیکسٹائلز کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر جناب گری راج سنگھ نے ٹیکسٹائل پی ایل آئی اسکیم کے استفادہ کنندگان سے بات چیت کی

Posted On: 20 AUG 2024 8:21PM by PIB Delhi

ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر جناب گری راج سنگھ نے آج نئی دہلی میں ایم ایم ایف ملبوسات، کپڑوں اور تکنیکی ٹیکسٹائل کے لیے پروڈکشن لنکڈ انسینٹیو)پی ایل آئی (اسکیم کے استفادہ کنندگان سے بات چیت کی۔ شرکاء نے اسکیموں کے جاری عزم، کامیابیوں، تجربات، فیڈ بیک اور چیلنجز کی نمائش کی۔

جناب گری راج سنگھ نے یقین دلایا کہ حکومت ٹیکسٹائل سیکٹر میں ترقی اور اختراعات کی حمایت کے لیے وقف ہے۔ اسکیم کی تاثیر کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مستقبل کی حکمت عملیوں اور اضافہ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر نے شرکاء کی ان کی مصروفیات اور تعاون کی تعریف کی۔ "اس سیشن کے دوران شیئر کیے گئے تاثرات اور خیالات بے مثال  ہیں، ٹیکسٹائل کے شعبے میں ہماری مسلسل کامیابی کا انحصار باہمی تعاون اور کھلے رابطے پر ہے۔ میں پی ای آئی اسکیم کے شرکاء کی لگن اور ہماری صنعت کو آگے بڑھانے کے ان کے عزم سے حوصلہ افزائی کرتا ہوں۔

وزیر نے شرکا کو وزارت کی طرف سے مسلسل تعاون کا یقین دلایا۔ انہوں نے شرکاء پر زور دیا کہ وہ اپنی سرمایہ کاری کو تیز کریں۔ فائدہ اٹھانے والی کمپنیوں نے سیکٹر کے وژن کو حاصل کرنے کے لیے اپنے خیالات اور تجاویز کا اشتراک کرنے کا موقع فراہم کرنے کے لیے مرکزی وزیر کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

******

ش ح ۔ ا  م    ۔  م  ص

 (U: 10036)


(Release ID: 2047121) Visitor Counter : 40