وزارت دفاع
انڈین نیوی کوئزتھن کیو2024 کی رجسٹریشن کی تاریخوں میں 31 اگست 24 تک توسیع
Posted On:
07 AUG 2024 3:40PM by PIB Delhi
ہندوستانی بحریہ نے تھن کیو2024 کی رجسٹریشن کی تاریخ میں 31 اگست 24 تک توسیع کا اعلان کیا۔ نوجوان قوم کے معماروں میں حب الوطنی، خود انحصاری اور ہمارے شاندار ورثے پر فخر کا جذبہ پیدا کرنے کے مقصد سے، ہندوستانی بحریہ کوئز پورے ملک کے درجہ 9 سے 12 تک کے طلباء کو مدعو کرتا ہےکہ وہ اس ناقابل یقین کوئز ایونٹ کا حصہ بنیں۔قومی سطح کا کوئز مقابلہ مستقبل کے لیڈروں کو ہندوستانی بحریہ کو دریافت کرنے کا موقع فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔’وکِست بھارت‘ کے تھیم کے مطابق، تھن کیو2024 علم کے امتحان سے کہیں زیادہ ہوگا۔
سرفہرست 16 ٹیموں کو انڈین نیول اکیڈمی (آئی این اے)، ایزیمالا، کیرالہ کا مکمل اسپانسر شدہ سفر ملے گا، جہاں سیمی فائنلز اور فائنلز منعقد ہوں گے۔ایم ٹی دلی،پرسکون کوویائی بیک واٹرس اور شاندار بحیرہ عرب کے درمیان واقع، آئی این اے ایونٹ کے لیے دلکش اور پرسکون پس منظر فراہم کرتا ہے۔ کوالیفائنگ ٹیمیں ایشیا کی سب سے بڑی نیول اکیڈمی میں نہ صرف ایک منفرد اور افزودہ تجربہ حاصل کرنے کے لیے تیارہے بلکہ ہندوستانی بحریہ کے جدید ترین تربیتی انفراسٹرکچر اور سہولیات کا ایک عمیق تجربہ بھی حاصل کرتی ہیں۔اس منفرد کوئز مقابلے کے سیمی فائنل اور فائنل کے شرکاء دلچسپ انعامات کی امید کرسکتے ہیں جبکہ جیتنے والوں کو یادگار، تحائف اور سرٹیفکیٹس سمیت پرکشش انعامات سے نوازا جائے گا۔مزید برآں،کوئز مقابلے کے ہر شریک کو شرکت کا تھن کیو2024 سرٹیفکیٹ فراہم کیا جائے گا۔
اس مخصوص موقع کے لیے اپنے طلبا کو پیش کرنے کے خواہشمند اسکولوں کو 31 اگست 24 سے پہلے آفیشل ویب سائٹ www.indiannavythinq.in پر رجسٹر کرنا ہوگا۔ کسی بھی چھان بین کے لئے ہیلپ لائن نمبر 8197579162 یا mailthinq2024[at]gmail[dot]com پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔
********
ش ح ۔ اک ۔م ش
U. No.9979
(Release ID: 2046686)
Visitor Counter : 42