وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

سابق سی ای اے پروفیسر کرشنامورتی سبرامنین نے وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی

Posted On: 16 AUG 2024 10:29PM by PIB Delhi

سابق اعلیٰ اقتصادی مشیر(سی ای اے) اور انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے موجودہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر کرشنامورتی وی سبرامنین نے آج وزیر اعظم جناب نریندر مودی سے ملاقات کی۔ وزیر اعظم نے پروفیسر سبرامنین کی تحریر اور پالیسی کے تئیں اپنے جذبے کوجاری رکھنے کے لئے ان کی تعریف کی۔

ایکس پر پروفیسر سبرامنین کی پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا:

’’آپ سے مل کر خوشی ہوئی کرشنامورتی سبرامنین! ہمیشہ کی طرح، خیالات اور بصیرت سے بھرے ہوئے ہیں۔ یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ آپ لکھنے اور پالیسی کی طرف اپنے جذبے کو مسلسل جاری رکھے ہوئے ہیں ۔‘‘

***

ش ح ۔ اک  ۔م ش

U. No.9971


(Release ID: 2046579) Visitor Counter : 29