کامرس اور صنعت کی وزارتہ

پاکستان سے تعلق رکھنے والی دلّی میں مقیم خواتین پناہ گزینوں نے تجارت و صنعت  کے مرکزی وزیر پیوش گوئل کو راکھی باندھی


پیوش گوئل نے راکھی کے موقع پر سی اے اے کے تحت شہریت حاصل کرنے  والی خواتین سے ملاقات کی

بھارت ، پڑوسی ممالک  سے تعلق رکھنے والے اقلیتی مہاجرین کو  حفاظت اور تحفظ فراہم کرے گا: پیوش گوئل

وزیر اعظم نریندر مودی کے مضبوط ارادے نے شہریت قانون کے نفاذ میں مدد کی ہے: پیوش گوئل

Posted On: 19 AUG 2024 1:32PM by PIB Delhi

پاکستان سے  تعلق رکھنے والی دلّی میں مقیم خواتین پناہ گزینوں نے آج یہاں رکشا بندھن کے موقع پر تجارت و صنعت کے مرکزی وزیر  جناب پیوش گوئل کو راکھی باندھی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0017I1U.jpg

 

مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے سادھوی ریتھمبرا اور برہما کماری بہنوں کے ساتھ رکشا بندھن منایا۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے ، جناب گوئل نے کہا کہ شہریت قانون  ، ان تارکین وطن کو حفاظت اور تحفظ فراہم کرے گا  ، جنہیں سی اے اے کے تحت شہریت دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ‘‘ شہریت (ترمیمی) ایکٹ نے احترام اور حفاظت فراہم کی ہے  ، جو آپ کا حق ہے ۔’’ انہوں نے مزید کہا کہ ‘‘ یہ میری زندگی کی بہترین رکشا بندھن  تقریب ہے۔  ’’

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی مضبوط قوت ارادی کی وجہ سے  ، یہ تمام بہنیں سی اے اے کے تحت بھارتی شہریت حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہیں۔

 

..........................

) ش ح –  م م   -  ع ا )

U.No. 9968



(Release ID: 2046559) Visitor Counter : 35