اسٹیل کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

راشٹریہ اسپات نگم لمیٹڈ كے سی ایم ڈی جناب اتل بھٹ  نے آندھرا پردیش کے وزیرِ اعلیٰ کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے آر آئی این ایل کی گربھم مینگنیز مائن کی لیز میں توسیع کی

Posted On: 18 AUG 2024 12:44PM by PIB Delhi

راشٹریہ اسپات نگم لمیٹڈ(آر آئی این ایل) کے سی ایم ڈی جناب اتل بھٹ نے آر آئی این ایل کی گربھم مینگنیز کان کی لیز میں توسیع کے لیے آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ كا  شكریہ ادا كیا۔

راشٹریہ اسپات نگم لمیٹڈ  کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائرکٹر جناب اتل بھٹ نے آر آئی این ایل کی گربھم مینگنیز کان کی لیز میں توسیع کے لیے آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ جناب نارا چندرابابو نائیڈو  کی معلومات سے افروز قیادت کے لیے تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے۔  یہ توسیع آر آئی این ایل کے لیے ایک نہایت انقلاب آفریں ہے جو پیداواری ضرورت کے لیے مینگنیج ایسک کی مستقل دستیابی کو یقینی بناتی ہے۔

جناب اتل بھٹ نے اس معاملے کو آگے بڑھانے کی کوشش میں جناب پالا سری نواس راؤ، معزز ایم ایل اے-گزوواکا، وشاکھاپٹنم اور تلگو دیشم پارٹی، اے پی کے صدر اور جناب ایم سری بھرت، معزز ممبر پارلیمنٹ، وشاکھاپٹنم  کی انتھک محنت کے لیے تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔  ان لوگوں کی حمایت اور قریبی شمولیت آر آئی این ایل کے لیے اس اہم وسیلے کو محفوظ بنانے میں اہم کردار ادا کرتی رہی ہے، جس سے ملک کی ترقی اور ترقی میں حصہ ڈالنے کے لیے کمپنی کے عزم کو مزید تقویت ملی ہے۔

گربھم مینیجنس مائن کا لیز ایریا 654 ایکڑ ہے اور آر آئی این ایل کی سالانہ کھپت تقریباً 6000 ٹن سالانہ ہے۔ مینگنیجیز کو گرم دھات بنانے کے لیے بلاسٹ فرنس میں استعمال کیا جاتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001WU7I.jpg

باہمی کوششوں کا نتیجے میں لیز میں یہ  توسیع  اقتصادی ترقی کو آگے بڑھانے میں صنعت اور حکومت کے درمیان مضبوط شراکت داری کی اہمیت کی دلالت کرتی ہے۔

***

ش ح۔ع س۔ ک ا


(Release ID: 2046407) Visitor Counter : 52