وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم نریندر مودی اسرائیل کے وزیر اعظم سے بات  کی


وزیر اعظم نیتن یاہو نے ہندوستان کے 78 ویں یوم آزادی پر اپنی  نیک خواہشات کا اظہار کیا

دونوں رہنماؤں نے مغربی ایشیا کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا

وزیر اعظم نے صورتحال کو  بہتر کرنے کی ضرورت پر زور دیا

وزیر اعظم نے یرغمالیوں کی رہائی، جنگ بندی اور انسانی  ہمدردی کی بنیاد پر امداد  کو جاری رکھنے کے ہندوستان کے مطالبے کا اعادہ کیا  

Posted On: 16 AUG 2024 5:42PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی  کو آج  اسرائیل کے عزت مآب وزیر اعظم  جناب بنجمن نیتن یاہو نے ٹیلی فون کیا۔

وزیر اعظم نتن یاہو نے ہندوستان کے 78ویں یوم آزادی کے موقع پر اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

دونوں رہنماؤں نے مغربی ایشیا کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعظم نریندر مودی نے صورتحال کو  بہتر کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔  وزیر اعظم نے تمام یرغمالیوں کی فوری رہائی اور متاثرہ افراد کے لیے انسانی  ہمدردی کی بنیاد پر امداد جاری رکھنے کے لیے ہندوستان کے مطالبے کا اعادہ کیا۔ انہوں نے مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے تنازع کے جلد اور پرامن حل پر زور دیا۔

دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعاون کے مختلف پہلوؤں اور ہندوستان-اسرائیل اہمیت کی حامل شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

دونوں رہنماؤں نے رابطے میں رہنے  سے بھی اتفاق کیا۔

*********

 (ش ح – ش م – ت ح)

U. No.9902

 



(Release ID: 2046013) Visitor Counter : 18