سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت

دِویانگ جن برادری کے وقار کو یقینی بنانے کے لیے ہمدردانہ فیصلے کیے جا رہے ہیں: 78ویں یوم آزادی کے موقع پر وزیر اعظم کاخطاب

Posted On: 15 AUG 2024 2:25PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے  78ویں یوم آزادی کے موقع پر آج نئی دلّی میں لال قلعہ کی فصیل سے  خطاب کیا۔ اپنی تقریر میں، انہوں نے دِویانگ جن (معذور افراد – پی ڈبلیو ڈی ایس ) کے لیے عزت و وقار کو یقینی  اور معیار زندگی کو بہتربنانے   کے لیے حکومت کے ذریعے کی جا رہی کوششوں  پر زور دیا ۔

وزیر اعظم نے  واضح کیا کہ نئے اور  ہمدردانہ فیصلے  ، اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کیے جا رہے ہیں کہ دِویانگ جن برادری باوقار اور قابل قدر محسوس کرے۔  اہم  اقدامات  میں شامل ہیں:

  • سُگمیہ بھارت : اس قابل رسائی پروگرام کا مقصد عوامی مقامات تک جسمانی طورپر  رسائی اور معذور افراد کے لیے نقل و حمل کو بہتر بنا کر ایک جامع ماحول  فراہم کرنا ہے۔
  • پیرالمپئنز کے لیے تعاون: معذور کھلاڑیوں کی حصولیابیوں کو تسلیم کرتے ہوئے، حکومت ان کی کھیلوں کی کوششوں میں حوصلہ افزائی اور مدد کرنے کے لیے اضافی مدد فراہم کر رہی ہے۔
  • اشاروں کی زبان  کا فروغ: اشاروں کی زبان کے استعمال اور پہچان کو آگے بڑھانے کے لیے بہتر مواصلات اور شمولیت کو فروغ دے کر ، اس کے فروغ کے اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔

 

 

وزیر اعظم مودی نے اس بات  زوردیا کہ یہ اقدامات دِویانگ جن کے وقار کو بحال کرنے اور اسے برقرار رکھنے کی وسیع تر کوششوں کا حصہ ہیں، جس سے حکومت کی مساوات اور ہمدردی کے عزم کو تقویت ملتی ہے۔

*********

( ش ح ۔ ف ا ۔ ع ا )

U.No. 9867



(Release ID: 2045653) Visitor Counter : 19