وزارات ثقافت
وزیر اعظم کا یوم آزادی کا خطاب ہمارے امید افزا مستقبل کی ایک متحرک تصویر پیش کرتا ہے اور قوم کے اندر ایک غیر متزلزل یقین جاگزیں کرتا ہے کہ یہ عالمی عظمت حاصل کر سکتا ہے: مرکزی وزیر گجیندر سنگھ شیخاوت
Posted On:
15 AUG 2024 2:21PM by PIB Delhi
ثقافت اور سیاحت کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے کہا ہے کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا یوم آزادی کا خطاب ہمارے امید افزا مستقبل کی ایک متحرک تصویر پیش کرتا ہے اور قوم کے اندر کو ایک غیر متزلزل یقین جاگزیں کرتا ہے کہ یہ عالمی عظمت حاصل کر سکتا ہے۔
ایکس پلیٹ فارم پر اپنی پوسٹ میں، جناب شیخاوت نے کہا ’’ہمارے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا یوم آزادی کے موقع پر بھارت سے 11 واں خطاب ہمارے امید افزا مستقبل کی ایک متحرک تصویر پیش کرتا ہے اور قوم کے اندر ایک غیر متزلزل یقین جاگزیں کرتا ہے کہ یہ عالمی عظمت حاصل کر سکتا ہے۔ بھارت پچھلی دہائی کے دوران ایک نئے بھارت کے طور پر تبدیل ہوا ہے جو عالمی بھلائی کے لیے ہمت، پرواہ اور تبدیلی کو آگے بڑھاتا ہے۔ ایک نیا بھارت جو جامع ترقی کے ذریعے عالمی شان کی تلاش میں ہے۔ ایک نیا بھارت جس نے اپنا نوآبادیاتی لبادہ اتار دیا ہے اور اپنے ورثے اور روایتی اقدار کو فخر کے ساتھ زیب تن کرکےدنیا کو اس کے راستے پر چلنے کی تلقین کر رہا ہے۔ ایک نیا بھارت جس کے شہریوں سے چلنے والی انتظامیہ اچھی حکمرانی اور جمہوری قیادت کا ایک نیا باب رقم کرے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ م م ۔ن ا۔
U-9866
(Release ID: 2045621)
Visitor Counter : 45