الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے سیمی کنڈکٹر کے پروڈکشن میں عالمی رہنما بننے سے متعلق ہندوستان کے عزم کا خاکہ پیش کیا


ہندوستان موبائل فون مینوفیکچرنگ کا ایک اہم مرکز بن گیا ہے، برآمدات اب عالمی منڈیوں تک پہنچ رہی ہیں:جناب نریندر مودی

ہندوستان میں تمام آلات کے لیے میڈ ان انڈیا چپ تیار کرنے کے خواب کو پورا کرنے کی صلاحیت ہے: وزیر اعظم

Posted On: 15 AUG 2024 12:32PM by PIB Delhi

ہندوستان کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے اپنے خطاب کے دوران مستقبل کے اہداف کی ایک سیریز کا خاکہ پیش کیا جس کا مقصد ہندوستان کی ترقی کو تشکیل دینا اور 2047 تک وکست بھارت کے ہدف کو حاصل کرنا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001AW15.jpg

سیمی کنڈکٹر پروڈکشن میں عالمی رہنما بننے کے تئیں ہندوستان کے عزم کا خاکہ پیش کرتے ہوئے، انہوں نے ذکر کیا کہ، "ایک وقت تھا جب ہم موبائل فون درآمد کرتے تھے لیکن آج ہم نے ملک میں ایک مینوفیکچرنگ ایکو سسٹم بنایا ہے اور ہندوستان ایک بڑے مینوفیکچرنگ مرکز کے طور پر ابھرا ہے"۔ . انہوں نے مزید کہا کہ اب ہم نے موبائل فون برآمد کرنا شروع کر دیا ہے۔

میڈ ان انڈیا  چپ سیمی کنڈکٹر پروڈکشن

وزیر اعظم نے کہا کہ سیمی کنڈکٹر، جدید ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت ہمارے مستقبل سے جڑے ہوئے ہیں اور ہم نے ہندوستانی سیمی کنڈکٹر مشن پر کام شروع کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں  جناب نریندر مودی نے کہا کہ تمام  آلات میں 'میڈ اِن انڈیا' چپ کیوں نہیں ہو سکتی؟انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے ملک میں اس خواب کو پورا کرنے کی صلاحیت موجود ہے اس لیے پروڈکشن اور سیمی کنڈکٹر سے متعلق کام یہاں ہندوستان میں ہی ہوگا۔ہندستان کے پاس  ایک سرے سے دوسرے سرے تک  سولیوشن فراہم کرانے کی صلاحیت بھی ہے اور اس کے وسائل بھی ہیں۔  

***

ش ح۔ ا گ۔ ج

UNO -9858


(Release ID: 2045558) Visitor Counter : 82